تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سہراب گوٹھ افغان کیمپ کی زمین پر ممکنہ قبضے کی کوششیں

by ویب ڈیسک
اکتوبر 15, 2025
سہراب گوٹھ افغان کیمپ کی زمین پر ممکنہ قبضے کی کوششیں
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں افغان کیمپ کے خالی گھروں پر قبضے کی ممکنہ کوششوں کے پیشِ نظر ایک سینیئر پولیس افسر نے ان عمارتوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کی سفارش کی ہے۔  زون غربی کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عرفان علی بلوچ نے کراچی پولیس چیف کو ایک خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے متعلقہ اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی ہے تاکہ افغان کیمپ کی زمین پر قبضوں یا غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔یہ زمین ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کی ملکیت ہے، جہاں کل 3117 مکانات موجود ہیں۔ ان میں سے تقریباً 200 سے 250 گھر ایسے ہیں جہاں پاکستانی خاندان مقیم ہیں۔رپورٹ کے مطابق، ماضی میں اس کیمپ میں 15 ہزار 680 افغان شہری رہائش پذیر تھے، جن میں سے 14 ہزار 296 افغان باشندے وطن واپس جا چکے ہیں، جب کہ بقیہ 1384 افراد مرحلہ وار اپنے وطن واپس بھیجے جا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لینڈ مافیا اور غیر قانونی قابض گروہ اس علاقے کے مختلف حصوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے صورتِ حال کی حساسیت کے پیشِ نظر کراچی پولیس چیف سے اپیل کی ہے کہ وہ کمشنر کراچی کی مشاورت سے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دیں، جس میں ایم ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ پولیس افسران کے نمائندے شامل ہوں، تاکہ زمین پر کسی بھی غیر قانونی قبضے یا تعمیرات کی بروقت روک تھام ممکن ہو سکے۔شہر کی تیزی سے بدلتی زمین کی صورتحال کے پیشِ نظر یہ اقدام نہ صرف افغان کیمپ کے تحفظ کے لیے اہم ہے بلکہ کراچی میں بڑھتے قبضہ گروپوں کے خلاف ایک بروقت اور فیصلہ کن قدم بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

Previous Post

آئی ایس پی آر کا ردِعمل، بھارت جھوٹے بیانیے سے دنیا کو گمراہ کر رہا ہے

Next Post

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف درخواست واپس لے لی جائے

Next Post
سفارتکاروں کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر حملہ تشویشناک ہے

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف درخواست واپس لے لی جائے

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist