تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

الیکشن کمیشن کی شناختی کارڈز پر ادھورے ایڈریس مکمل کرنے کی تجویز

by ویب ڈیسک
اکتوبر 7, 2025
مخصوص نشستوں کا معاملہ : الیکشن کمیشن نے وضاحت چیلنج کردی
Share on FacebookShare on Twitter

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ایک اہم تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی شناختی کارڈز پر درج نامکمل پتوں کو مکمل کیا جائے، تاکہ ووٹر لسٹوں کی تیاری اور انتخابات کے دوران انتظامی امور میں درپیش مشکلات کو ختم کیا جا سکے۔اعلامیے کے مطابق، الیکشن کمیشن نے تجویز دی ہے کہ دیہات اور بستیوں کی سطح پر گلیوں اور گھروں کو باقاعدہ نمبر الاٹ کیے جائیں۔ نئے اور پرانے شناختی کارڈز پر پتوں کی درستگی یقینی بنائی جائے تاکہ ووٹرز کی شناخت میں شفافیت اور درستگی ممکن ہو۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ گلی یا گھر نمبر موجود نہ ہونے کی وجہ سے تصدیق کا عمل مشکل ہو جاتا ہے، اور نامکمل ایڈریس ووٹر کی درست نشاندہی میں رکاوٹ بنتا ہے۔ اس کمی کے باعث نہ صرف ووٹر لسٹوں کی تیاری متاثر ہوتی ہے بلکہ پولنگ اسٹیشنز کے قیام میں بھی مسائل جنم لیتے ہیں۔

مزید کہا گیا کہ اگر اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے سے چھ ماہ قبل مردم شماری ہو، تو نئی حلقہ بندیاں مؤخر کر کے الیکشن کے بعد کی جائیں، تاکہ انتخابات میں تاخیر نہ ہو۔ بیان میں یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ انتخابات سے قبل ووٹر فہرستوں کی نظرثانی کے دوران عملے کی بھرتی ایک بڑا چیلنج رہا۔ اس کے حل کے طور پر تجویز دی گئی ہے کہ ووٹر رجسٹریشن اور تصدیق میں شامل تمام اہلکاروں کو الیکشن آفیشل قرار دیا جائے، تاکہ کسی بھی غلطی کی صورت میں ان کے خلاف باضابطہ کارروائی ممکن ہو۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، یہ اقدامات نہ صرف انتخابی نظام میں شفافیت لائیں گے بلکہ ووٹر کی شناخت کے عمل کو بھی جدید اور مؤثر بنائیں گے۔

Previous Post

محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس اپوزیشن قیادت کے لیے نامزد

Next Post

مشتاق احمد کی اسرائیل کی قید سے رہائی

Next Post
مشتاق احمد کی اسرائیل کی قید سے رہائی

مشتاق احمد کی اسرائیل کی قید سے رہائی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist