تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو بحال کردیا

by ویب ڈیسک
ستمبر 18, 2025
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو بحال کردیا
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو فوری طور پر عہدے پر بحال کر دیا اور جسٹس بابر ستار کا دیا گیا برطرفی کا فیصلہ معطل کر دیا۔ یہ اہم فیصلہ جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل دو رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے بعد سنایا۔ سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی اے کے وکیل قاسم ودود، ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ اور دیگر معزز وکلاء عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ پی ٹی اے، وفاق اور برطرف چیئرمین تینوں کی جانب سے اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔ پی ٹی اے کے وکیل سلمان منصور نے دلائل میں کہا کہ پٹیشن میں جو استدعا کی ہی نہیں گئی تھی، عدالت نے وہ ریلیف بھی دے دیا۔ چیئرمین کو ہٹانے سے قبل نہ رولز کو چیلنج کیا گیا اور نہ ہی اٹارنی جنرل کو نوٹس بھیجا گیا، حالانکہ نوٹس دینا لازمی تھا۔ جسٹس محمد آصف نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا: "آپ کو تو کافی موقع دیا گیا تھا۔”
اس پر وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اعتراضات پر مشتمل درخواستیں دائر تھیں، لیکن انہیں دیکھے بغیر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، حالانکہ قابلِ سماعت ہونے کے اعتراضات پر دلائل باقی تھے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ نے عدالت کو بتایا کہ ملک بھر سے 64 امیدوار سامنے آئے، جن میں سے صرف 24 نے کوالیفائی کیا۔ اہلیت کے معیار پر سختی سے عمل ہوا، کسی امیدوار نے عدالت سے رجوع نہیں کیا، اور اسامی مشتہر ہونے سے پہلے کابینہ کی منظوری سے رولز میں ترمیم کی گئی تھی۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ دیا کہ میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان اپنی ذمہ داریاں بطور چیئرمین پی ٹی اے بدستور ادا کرتے رہیں گے۔

Previous Post

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ

Next Post

اسلام آباد اور ریاض کا تاریخی قدم، دہلی میں بے چینی کی لہر

Next Post
اسلام آباد اور ریاض کا تاریخی قدم، دہلی میں بے چینی کی لہر

اسلام آباد اور ریاض کا تاریخی قدم، دہلی میں بے چینی کی لہر

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist