تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایشیا کپ تنازعہ: پی سی بی ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ برطرف

by ویب ڈیسک
ستمبر 15, 2025
پی سی بی کا شاندار اقدام: نوجوان کرکٹرز کے تعلیمی اخراجات بھی بورڈ برداشت کرے گا
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے رویے پر بروقت ردعمل نہ دینے پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔

محسن نقوی کا مؤقف

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے واضح کیا:

"میرے لیے پاکستان کی عزت اور وقار سے بڑھ کر کچھ نہیں۔”

There is nothing more important to me than the honor and prestige of my country 🇵🇰

— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 15, 2025

تنازعہ کیسے شروع ہوا؟

ذرائع کے مطابق ٹاس کے وقت میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان آغا کو کہا کہ "شیک ہینڈ نہیں ہوگا”۔ اس سے پہلے انہوں نے پاکستان کے میڈیا منیجر کو ہدایت دی تھی کہ یہ سب مناظر ریکارڈ نہ کیے جائیں۔ میچ کے بعد پاکستانی منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل کے سامنے تحفظات رکھے تو جواب ملا کہ یہ سب ہدایات بھارتی بورڈ اور دراصل بھارتی حکومت کی جانب سے ملی ہیں۔

پی سی بی کا احتجاج

پی سی بی نے اس معاملے پر آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ:

  • میچ ریفری نے اسپرٹ آف دی گیم کی خلاف ورزی کی۔

  • آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کو نظرانداز کیا گیا۔

  • ایم سی سی قوانین کے مطابق میچ ریفری اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ یہ رویہ "بڑی خلاف ورزی” ہے اور اس سے کھیل کی روح کو نقصان پہنچا ہے۔

عثمان واہلہ کی برطرفی

پی سی بی نے موقف اختیار کیا کہ بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے غیر مناسب رویے پر تاخیر سے ردعمل دینے اور آئی سی سی کو بروقت خط نہ لکھنے کی وجہ سے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو فوری طور پر معطل اور برطرف کیا گیا۔

پس منظر

یہ تنازعہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب پی سی بی نے دھمکی دی تھی کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ میں مزید کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔

Previous Post

’ایڈولسنس‘ کے نوجوان اداکار اوون کوپر نے ایمی جیت کر تاریخ رقم کر دی

Next Post

ہیوسٹن: بشیر قمر کی کتاب "عجائباتِ قاہرہ” کی رونمائی

Next Post
ہیوسٹن: بشیر قمر کی کتاب "عجائباتِ قاہرہ” کی رونمائی

ہیوسٹن: بشیر قمر کی کتاب "عجائباتِ قاہرہ" کی رونمائی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist