تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

’’ناپسندیدہ بوجھ‘‘ کہنے والی اینکر مشکل میں، عدالت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

by ویب ڈیسک
ستمبر 9, 2025
’’ناپسندیدہ بوجھ‘‘ کہنے والی اینکر مشکل میں، عدالت کا  مقدمہ درج کرنے کا حکم
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت میں ٹی وی اینکر انجنا اوم کشیپ کے خلاف عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے مسلم مخالف جذبات کو ہوا دینے اور نفرت انگیز بیانات دینے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔یہ مقدمہ ریٹائرڈ پولیس افسر امیتابھ ٹھاکر کی درخواست پر درج کرنے کا حکم دیا گیا۔ امیتابھ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ انجنا کشیپ نے اپنے پروگرام میں بھارتی مسلمانوں کو ’’ناپسندیدہ بوجھ‘‘ قرار دیا اور ان کے خلاف تعصب اور نفرت کو ہوا دی۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 14 اگست کو اُس وقت پیش آیا، جب انجنا کشیپ نے اپنے پروگرام ’’ہندوستان کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا‘‘ میں کہا کہ 1947 میں بھارت کے 4 کروڑ مسلمانوں میں سے صرف 96 لاکھ پاکستان گئے۔ انہوں نے یہ متنازع سوال بھی اٹھایا کہ جب تقسیم مذہب کی بنیاد پر ہوئی تو باقی مسلمان بھارت میں کیوں رہ گئے؟ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ اینکر کا یہ بیان محض ایک تبصرہ نہیں بلکہ زہریلا اور تفرقہ انگیز ہے، جو ملک میں فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دیتا ہے۔ عدالت نے ان دلائل کو سنجیدہ لیتے ہوئے انجنا کشیپ کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم صادر کر دیا۔

Previous Post

ڈونلڈ ٹرمپ کا غیر قانونی حراستوں کے خلاف تاریخی اقدام

Next Post

کولکتہ: جاوید اختر کی متوقع آمد پر ہنگامہ، ادبی پروگرام ملتوی

Next Post
مودی مسلمانوں کی نسل کشی پر کیوں چپ ہیں؟ جاویدا ختر

کولکتہ: جاوید اختر کی متوقع آمد پر ہنگامہ، ادبی پروگرام ملتوی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist