تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

یوٹیوبر ڈکی بھائی کا مقدمہ نیا موڑ اختیار کر گیا

by ویب ڈیسک
ستمبر 9, 2025
ڈکی بھائی کیس: جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع
Share on FacebookShare on Twitter

جوئے کی ترغیب اور فحش مواد پھیلانے کے سنگین الزامات پر گرفتار معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی جیل منتقل ہونے کے بعد اب عدالت سے ریلیف لینے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔لاہور کی ضلعی عدالت نے پیر کو این سی سی آئی اے کی جانب سے مزید 8 دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں کارروائی کے دوران تفتیشی افسر شعیب ریاض نے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی، جس کی ڈکی بھائی کے وکیل نے سخت مخالفت کی۔ عدالت نے مؤقف سننے کے بعد یوٹیوبر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

ضمانت کی درخواست

بعد از گرفتاری ضمانت کے لیے ڈکی بھائی کے وکیل ایڈووکیٹ چوہدری عثمان علی نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 497 کے تحت درخواست دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ:

  • ایف آئی آر بدنیتی پر مبنی اور بے بنیاد ہے۔

  • جن ایپلیکیشنز کی تشہیر کا الزام ہے، وہ اس وقت غیر قانونی قرار نہیں دی گئی تھیں۔

  • تفتیشی ادارے کوئی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

  • ایف آئی آر میں شامل تعزیرات پاکستان کی دفعات 294-بی اور 420 قابلِ ضمانت ہیں۔

  • متاثرہ فریق یا کوئی مالی نقصان اٹھانے والا عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

  • ڈکی بھائی کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں اور نہ ہی وہ ملک سے فرار ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مقدمے کی تفصیل

یوٹیوبر کے خلاف مقدمہ 17 اگست کو این سی سی آئی اے لاہور کی مدعیت میں درج ہوا۔ ان پر الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کی دفعات 13 (جعلسازی)، 14 (فراڈ)، 25 (اسپام) اور 26 (اسپوفنگ) کے علاوہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 294-بی اور 420 کے تحت الزامات عائد کیے گئے۔ یہ مقدمہ دراصل 13 جون کی ایک انکوائری پر مبنی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ کئی یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز مالی فائدے کے لیے عوام میں جوا اور بیٹنگ ایپس کی تشہیر کر رہے تھے۔

دیگر انفلوئنسرز بھی زد میں

این سی سی آئی اے نے اس کیس میں مزید کئی مشہور شخصیات کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں، جن میں یوٹیوبر رجب بٹ، ٹک ٹاکر اقرا کنول اور کانٹینٹ کریئیٹر محمد انس علی شامل ہیں۔ انہیں آج (منگل) تحقیقات کے لیے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Previous Post

ملتان اور جنوبی پنجاب پر سیلاب کا نیا طوفان

Next Post

حدیقہ کیانی سیلاب متاثرین کی آواز بن گئیں

Next Post
حدیقہ کیانی سیلاب متاثرین کی آواز بن گئیں

حدیقہ کیانی سیلاب متاثرین کی آواز بن گئیں

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist