تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

لاہور:شہریوں کو آئندہ ہفتے سے کچرا اٹھانے کے بل ملیں گے

by ویب ڈیسک
اگست 25, 2025
لاہور:شہریوں کو آئندہ ہفتے سے کچرا اٹھانے کے بل ملیں گے
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے شہر کے شہریوں کو کچرا اٹھانے کے بل ارسال کیے جائیں گے۔ یہ اقدام پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد عملی طور پر نافذ کیا جارہا ہے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق شہر میں 5 تا 40 مرلہ گھروں کو 300 سے 5000 روپے تک کے بل بھیجے جائیں گے، جب کہ دیہی علاقوں میں اسی رقبے کی عمارت کا بل 200 سے 400 روپے کے درمیان ہوگا۔ ابتدائی مرحلے میں 9 ٹاؤنز میں سینی ٹیشن بل بھیجے جائیں گے، جنہیں ریونیو اور آپریشنل فیلڈ سپروائزرز کے ذریعے گھروں اور دکانوں تک پہنچایا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق پوش علاقوں اور کمرشل مارکیٹس سے فی مرلہ کے حساب سے فیس وصول کی جائے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سینی ٹیشن بلوں کی پرنٹنگ جاری ہے اور شہریوں کو آئندہ ہفتے سے بل ملنا شروع ہوجائیں گے۔ بلوں کی ادائیگی بینک اور آن لائن کیش ایپلی کیشنز کے ذریعے ممکن ہوگی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 7 اگست کو حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں ماہانہ صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت رہائشی علاقوں میں کم فیس اور کمرشل علاقوں میں زیادہ فیس رکھی گئی ہے۔ محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق بلنگ کا نظام بتدریج ڈیجٹائز کیا جائے گا، تاہم ابتدائی طور پر شہریوں کو دو ماہ کا پرنٹڈ بل فراہم کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد صفائی کے نظام کو بہتر بنانا اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں جدید ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کرانا ہے۔

Previous Post

رانا ثنا کے گھر پر حملے کا کیس، عمر ایوب، شبلی فراز سمیت 59 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا

Next Post

پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب، ہنگامی انخلا جاری

Next Post
پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارشیں، سیلاب کی تباہ کاریاں

پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب، ہنگامی انخلا جاری

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist