تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اقوام متحدہ نے غزہ کو ’مکمل قحط زدہ‘ قرار دیدیا

by ویب ڈیسک
اگست 22, 2025
اقوام متحدہ نے غزہ کو ’مکمل قحط زدہ‘ قرار دیدیا
Share on FacebookShare on Twitter

آج صبح فجر کے وقت سے اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں کم از کم 30 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں اکثریت غزہ شہر کے شہری شامل ہیں۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق صرف غزہ سٹی میں 24 جانوں کا ضیاع ہوا، جب کہ خان یونس کے نصیر ہسپتال نے دو مزید اموات کی تصدیق کی ہے۔

Famine is confirmed by @theIPCinfo in #Gaza City and the surrounding areas.

They project that famine will spread further south by the end of September.

This is man-made.

For almost 6 months the Israeli Authorities have critically restricted food and other essential… pic.twitter.com/EG0CkxhE7q

— UNRWA (@UNRWA) August 22, 2025

ادھر اقوام متحدہ کے ادارے Integrated Food Security Phase Classification (IPC) نے غزہ شہر اور اطراف کے علاقوں کو باضابطہ طور پر ’’قحط زدہ‘‘ قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق:

  • 5 لاکھ سے زائد افراد شدید قحط کا شکار ہیں۔

  • 10 لاکھ 70 ہزار افراد (غزہ کی آبادی کا 54 فیصد) ’’ایمرجنسی‘‘ کے مرحلے میں ہیں۔

  • 3 لاکھ 96 ہزار افراد ’’بحران‘‘ کی کیفیت سے دوچار ہیں۔

یہ صورتحال ستمبر کے آخر تک وسطی غزہ اور جنوبی غزہ تک پھیلنے کا خدشہ ہے۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ "غزہ میں کوئی قحط نہیں ہے”، اور نتائج کو "حماس کا جھوٹ” قرار دیا ہے۔مزید برآں، اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے دھمکی دی ہے کہ اگر حماس نے ہتھیار نہ ڈالے اور یرغمالیوں کو رہا نہ کیا، تو غزہ شہر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ ان کے بقول:
"جلد ہی جہنم کے دروازے غزہ میں حماس کے قاتلوں اور درندوں پر کھل جائیں گے، اگر وہ اسرائیل کی شرائط پر جنگ ختم کرنے پر متفق نہ ہوئے۔”

Previous Post

کراچی میں دو دن کی بارش , تاجروں کو 10 ارب روپے سے زائد کا نقصان

Next Post

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت کا تاریخی دورہ

Next Post
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت کا تاریخی دورہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت کا تاریخی دورہ

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist