تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اسرائیلی کابینہ کی غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے متنازع منصوبے کی منظوری

by ویب ڈیسک
اگست 8, 2025
اسرائیلی کابینہ کی  غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے متنازع منصوبے کی منظوری
Share on FacebookShare on Twitter

اسرائیل کی سیاسی و سیکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر عسکری کنٹرول کے منصوبے کو باقاعدہ منظوری دے دی، یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے چند گھنٹے قبل ہی اعلان کیا  تھا کہ اسرائیل پورے غزہ پر فوجی گرفت قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اسرائیلی  وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج غزہ شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی تیاری کرے گی، جبکہ جنگی زونز سے باہر شہری آبادی کو انسانی امداد فراہم کی جائے گی۔ غزہ شہر، جو محصور پٹی کے شمال میں واقع سب سے بڑا اور گنجان آباد علاقہ ہے، طویل عرصے سے اسرائیلی جارحیت کی زد میں ہے۔ کابینہ کے اکثریتی ارکان کا کہنا ہے کہ متبادل تجاویز نہ حماس کو شکست دے سکیں گی اور نہ ہی اسرائیلی یرغمالیوں کی بازیابی ممکن ہوگی۔ دو سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اس قرارداد کو مکمل کابینہ کی منظوری درکار ہے، جو ممکنہ طور پر اتوار سے قبل نہیں مل سکے گی۔ اس سے قبل فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے نیتن یاہو کو "جنگی مجرم” قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی اور جبری بے دخلی کے منصوبے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، حماس نے نیتن یاہو کے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیانات حالیہ جنگ بندی مذاکرات سے پسپائی کا واضح ثبوت ہیں۔ حماس کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم اپنے ذاتی سیاسی مفادات اور انتہا پسند ایجنڈے کی تکمیل کے لیے قید اسرائیلی مغویوں تک کی قربانی دینے پر آمادہ ہیں۔

Previous Post

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم مؤخر

Next Post

مقبوضہ کشمیر میں 25 کتابوں پر پابندی , اروندھتی رائے سمیت عالمی شہرت یافتہ مصنفین نشانے پر

Next Post
مقبوضہ کشمیر میں 25 کتابوں پر پابندی ,  اروندھتی رائے سمیت عالمی شہرت یافتہ مصنفین نشانے پر

مقبوضہ کشمیر میں 25 کتابوں پر پابندی , اروندھتی رائے سمیت عالمی شہرت یافتہ مصنفین نشانے پر

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist