تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان میں مون سون کی تباہ کاریاں، موسمیاتی بحران کی گونج

by ویب ڈیسک
اگست 7, 2025
پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارشیں، سیلاب کی تباہ کاریاں
Share on FacebookShare on Twitter

سال 2025 کا مون سون پاکستان کے لیے صرف بارش نہیں، بلکہ ایک انتباہ، ایک فریاد اور ایک خونی داستان لے کر آیا۔ زمین کی سانسیں تیز ہو چکی ہیں، آسمان بپھرا ہوا ہے اور دریا اپنی حدیں توڑنے لگے ہیں۔ پاکستان ان گنے چنے ممالک میں شامل ہے جو دنیا کی موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہے ہیں  اور بدقسمتی سے سب سے کم تیاری بھی اسی کے حصے میں آئی ہے۔برطانیہ کے امپیریل کالج لندن کے ورلڈ    یدر ایٹریبیوشن گروپ کے ماہرین کی تازہ رپورٹ نے ایک خطرناک تصویر پیش کی ہےجس کے مطابق  پاکستان میں رواں سال 15 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں، جن کا تعلق براہِ راست انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے ہے۔

سائنس چیخ رہی ہے، مگر کیا ہم سن رہے ہیں؟

پاکستان، برطانیہ، فرانس اور نیدرلینڈز کے 18 ماہرین پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ

"یہ بارشیں قدرتی نہیں، بلکہ انسانی ہاتھوں سے بگاڑی گئی فطرت کا ردعمل ہیں۔”

ڈاکٹر مریم زکریا، امپیریل کالج لندن کی ماہر ماحولیات، کہتی ہیں:

"یہ بارشیں ریکارڈ توڑ نہیں تھیں، مگر یہ خطرے کی ایک مسلسل بڑھتی ہوئی گھنٹی ہیں۔ معمولی بارشیں بھی اب موت کا پیغام بن چکی ہیں۔”

جون سے اگست کے درمیان صرف 38 دن میں 300 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جن میں 80 فیصد سے زائد اموات شمالی پاکستان میں ہوئیں۔ سیلابی ریلوں نے سڑکیں نگل لیں، گھر بہا دیے، فصلیں دفن کر دیں۔ اور یہ سب صرف پانی نہیں تھا  یہ انسان کی بے خبری کا نتیجہ تھا۔ دنیا میں کاربن کے اخراج کا صرف 0.5 فیصد پاکستان کے حصے میں آتا ہے، مگر بدلے میں اسے درجہ حرارت میں اضافے، خشک سالی، ہیٹ ویوز اور سیلاب جیسے قہر سہنے پڑ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق، اگر دنیا نے اپنی روش نہ بدلی تو صرف 2050 تک پاکستان کو 1200 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

"فوسل فیول” — زمین کا زہر

تحقیق بتاتی ہے کہ اگر دنیا نے فوسل فیول کا استعمال نہ کیا ہوتا تو پاکستان میں بارشوں کی شدت 15 فیصد کم ہو سکتی تھی۔ اور اگر موجودہ عالمی درجہ حرارت 1.3 سینٹی گریڈ سے مزید بڑھتا گیا، تو ہر آنے والا مون سون، پہلے سے زیادہ ہلاکت خیز ہوگا۔

امداد — وعدے بہت، عمل کم

دنیا کے امیر ممالک نے کوپ 29 اجلاس میں وعدہ کیا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کو 2035 تک 300 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ مگر رپورٹ بتاتی ہے کہ فی الوقت صرف 28 ارب ڈالر سالانہ دیے جا رہے ہیں — یعنی ضرورت سے 187 سے 359 ارب ڈالر کم۔

Previous Post

12 سال بعد ‘رانجھنا’ کے انجام میں AI کی مداخلت، ھنوش اور ہدایتکار برہم

Next Post

ملک بھر کے ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کے لیے الگ امیگریشن کاؤنٹر قائم

Next Post
ملک بھر کے ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کے لیے الگ امیگریشن کاؤنٹر قائم

ملک بھر کے ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کے لیے الگ امیگریشن کاؤنٹر قائم

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist