تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بلوچستان : فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ہاتھوں 9 مسافر شہید

by ویب ڈیسک
جولائی 11, 2025
بلوچستان : فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ہاتھوں 9 مسافر شہید
Share on FacebookShare on Twitter

بلوچستان کے ضلع ژوب اور لورالائی کی سرحد پر واقع سورڈکئی کے علاقے میں پیش آنے والا ایک خونی سانحہ، پاکستان کے امن، بھائی چارے اور انسانیت کے ماتھے پر ایک اور زخم بن کر اُبھر آیا۔جمعرات کی شب، دہشت کے سائے اُس وقت گہرے ہو گئے جب فتنۃ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والی دو مسافر کوچز کو این-70 ہائی وے پر روک کر، شناخت کے بعد 9 بےگناہ سافروں کو اغوا کر کے سفاکی سے شہید کر دیا۔ عینی شاہدین اور ایک زندہ بچ جانے والے مسافر کے مطابق، مسلح افراد بسوں میں داخل ہوئے، مسافروں کے قومی شناختی کارڈ چیک کیے اور ان میں سے 10 افراد کو زبردستی نیچے اتار لیا۔ کچھ ہی دیر بعد، گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں۔ اگلی صبح، 9 لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں راخنی منتقل کیا گیا تاکہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کے جسد خاکی پنجاب بھجوائے جا سکیں۔

 دہشت گردی کی ذمہ داری قبول

اس خونی حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ نے قبول کر لی۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ موسیٰ خیل-مکھتر شاہراہ بند کرنے کے بعد کیا گیا۔ اس واقعے نے ایک بار پھر ظاہر کر دیا کہ فتنۃ الہندوستان اور اس کے پروردہ عناصر پاکستان میں خونریزی کی آگ بھڑکانے پر تلے ہوئے ہیں۔

 ریاستی ردعمل ،  پرعزم، بے رحم

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز حرکت میں آئیں، سرچ آپریشن شروع ہوا اور شاہراہ پر ٹریفک معطل کر دی گئی۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کے مطابق، یہ پاکستان کے امن اور یکجہتی پر حملہ ہے، اور دشمن کی یہ چال ناکام بنائی جائے گی۔

 قیادت کا ردعمل ،  مذمت اور عزم

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس بہیمانہ قتل کو فتنۃ الہندوستان کی پاکستان میں انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ

"یہ بربریت ہمیں متحد ہونے کی یاد دہانی ہے، دہشت گردوں کا خاتمہ ہی واحد راستہ ہے۔”

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح اعلان کیا کہ

"نہتے شہریوں کا قتل فتنۃ الہندوستان کی کھلی دہشت گردی ہے، دہشت گردوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے، خون کا بدلہ لیں گے۔”

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا:
"یہ سفاکیت کی انتہا ہے، بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔ قوم متحد ہے، اور دشمن کی ہر سازش خاک میں ملائی جائے گی۔”

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا:
"یہ ریاستی جنگ ہے، جس میں دوٹوک فیصلہ ہوگا۔ پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابلِ معافی جرم ہے۔ بلوچستان دشمنوں کے لیے قبرستان بنے گا۔”

Previous Post

حمیرا اصغر کی پر اسرار موت، پوسٹ مارٹم رپورٹ نے کئی سوالات کھڑے کر دیے

Next Post

دبئی : اب کرپٹو میں، امارات ایئر لائن اور ڈبئی ڈیوٹی فری کا انقلابی قدم

Next Post
متحدہ عرب امارات کے نئے حکومتی ڈھانچے کا اعلان

دبئی : اب کرپٹو میں، امارات ایئر لائن اور ڈبئی ڈیوٹی فری کا انقلابی قدم

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist