تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سوات میں طوفانی بارشوں کا قہر , دریائے سوات بپھر گیا

by ویب ڈیسک
جون 27, 2025
‘سیلاب سے تباہی کی بڑی وجہ دریاؤں کے بیچوں بیچ تجاوزات ہیں’
Share on FacebookShare on Twitter

خیبرپختونخوا کے حسین وادی سوات اس وقت قدرتی آفت کی لپیٹ میں ہے، جہاں موسلادھار بارشوں کے بعد دریائے سوات خوفناک انداز میں بپھر گیا، اور کم از کم سات مقامات پر تباہی کی داستانیں رقم ہوئیں۔ خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زائد افراد دریا کی بے رحم موجوں کی نذر ہو چکے ہیں۔ ریسکیو حکام نے اطلاع دی ہے کہ اب تک 5 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 55 سے زائد افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ تاہم 20 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے اور ریسکیو ٹیمیں مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں۔

دلدوز مناظر اور دل دہلا دینے والے لمحات

ضلع سوات کے بائی پاس کے مقام پر سب سے ہولناک منظر دیکھنے میں آیا، جہاں ایک ہی خاندان کے 9 افراد، جن میں خواتین اور بچے شامل تھے، دریا میں بہہ گئے۔ افسوسناک طور پر 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کی دلخراش ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، جن میں دکھایا گیا ہے کہ خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد مٹی کے ایک چھوٹے سے ٹیلے پر مدد کے منتظر کھڑے ہیں، اور کچھ لمحوں بعد وہ تیز رو سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بہہ جاتے ہیں۔ ان مناظر نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے۔

متعدد مقامات پر ریسکیو آپریشن جاری

  • امام ڈھیرئی میں 22 افراد سیلابی پانی میں پھنس گئے تھے، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت نکال لیا۔

  • غالیگے کے مقام پر 7 افراد پانی میں پھنسے، جہاں سے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے، باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔

  • مانیار میں 7 افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے جن کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

  • پنجیگرام میں بھی ایک شخص سیلاب میں پھنس گیا ہے۔

  • برہ بامہ خیلہ، مٹہ میں 20 سے 30 افراد ایک خطرناک سیلابی کیفیت میں گھر گئے، جنہیں اللہ کے فضل سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ لاپتہ افراد کی جانیں بچائی جا سکیں۔ مقامی افراد نے بھی امدادی کاموں میں بھرپور حصہ لیا۔

Previous Post

شاہ رخ اپنی ٹیم کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ کرنے پر تنقید

Next Post

محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کے خلاف کریک ڈاؤن

Next Post
سوشل میڈیا رولز 2021کا نوٹیفکیشن جاری

محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کے خلاف کریک ڈاؤن

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist