تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

شاہ رخ اپنی ٹیم کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ کرنے پر تنقید

by ویب ڈیسک
جون 27, 2025
شاہ رخ  اپنی ٹیم کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ کرنے پر تنقید
Share on FacebookShare on Twitter

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور کرکٹ فرنچائز کے مالک شاہ رخ خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں مگر اس بار وجہ ان کی کوئی فلم نہیں بلکہ کرکٹ کے میدان سے جڑا ایک جرات مندانہ فیصلہ ہے۔کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2025 کے ڈرافٹ میں شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (TKR) نے دو پاکستانی کرکٹرزمحمد عامر اور عثمان طارق کو اپنی ٹیم میں شامل کر کے ایک مثبت مگر متنازع قدم اٹھایا ہے۔ تاہم یہ فیصلہ بھارت میں موجود بھارتی ہندو انتہا پسند حلقوں کو سخت ناگوار گزرا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کو اس اقدام پر ردِعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اور بعض شدت پسند گروہوں کی جانب سے مخالفت کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ شاہ رخ خان کو اپنے معتدل اور روادار فیصلوں پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو۔ ماضی میں بھی وہ ایسی شدت پسندی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ فی الوقت شاہ رخ خان کی جانب سے اس تنازع پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، مگر ان کا یہ خاموش قدم سرحد پار امن اور کھیل کے فروغ کی ایک علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سی پی ایل 2025 کے ڈرافٹ میں مجموعی طور پر 5 پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخاب ہوا ہے، جن میں سے 2 کو شاہ رخ خان کی فرنچائز نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاک بھارت تعلقات ایک بار پھر تناؤ کا شکار ہیں۔ شاہ رخ خان کے اس فیصلے نے نہ صرف کرکٹ میں سرحدوں سے بالاتر ہو کر ٹیلنٹ کی پذیرائی کی ایک مثال قائم کی ہے بلکہ کھیل کو نفرت کے بیانیے سے الگ رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

Previous Post

پاکستانی نوجوان سیاست میں صرف ہجوم جمع کرنے تک محدود کیوں؟

Next Post

سوات میں طوفانی بارشوں کا قہر , دریائے سوات بپھر گیا

Next Post
‘سیلاب سے تباہی کی بڑی وجہ دریاؤں کے بیچوں بیچ تجاوزات ہیں’

سوات میں طوفانی بارشوں کا قہر , دریائے سوات بپھر گیا

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist