تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

’سردار جی 3‘ پر دلجیت دوسانجھ نے خاموشی توڑ دی

by ویب ڈیسک
جون 25, 2025
’سردار جی 3‘ پر دلجیت دوسانجھ نے خاموشی توڑ دی
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی تھری‘ کے ٹریلر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد، فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی شمولیت پر بھارت میں فلمی تنظیموں کی شدید تنقید نے نیا تنازع جنم دے دیا ہے۔ آل انڈیا سینی ورکرز ایسوسی ایشن (AICWA) اور فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینی ایمپلائز (FWICE) نے دلجیت دوسانجھ اور فلم کے پروڈیوسرز کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے اور بھارت میں فلم کی ریلیز رکوانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ بھارتی فلمی تنظیموں کا مؤقف ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو ترجیح دینا، بالخصوص ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں، بھارتی فنکاروں کے ساتھ ناانصافی اور دلجیت دوسانجھ کی وفاداری پر سوالیہ نشان ہے۔

دلجیت دوسانجھ کا مؤقف:

پیدا ہونے والے تنازع پر بالآخر دلجیت دوسانجھ نے بی بی سی ایشیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے مؤقف کی وضاحت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا:

"جب میں نے فلم سائن کی تھی، تب بھارت اور پاکستان کے تعلقات بہتر تھے، اور فلم کی شوٹنگ فروری میں مکمل ہوئی۔ اس کے بعد جو حالات بدلے، وہ میرے اختیار سے باہر تھے۔”

انہوں نے واضح کیا کہ فلم میں کافی سرمایہ لگ چکا ہے اور پروڈیوسرز کے فیصلے کے مطابق اب یہ فلم بیرون ملک ریلیز کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اگر فلم بھارت میں ریلیز نہ ہوئی تو انہیں ناظرین اور مالی نقصان دونوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دلجیت دوسانجھ نے اپنی ساتھی فنکارہ ہانیہ عامر کی اداکاری اور پروفیشنلزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا:

"ہانیہ نہ صرف اچھی اداکارہ ہیں بلکہ بہت باصلاحیت اور پروفیشنل بھی ہیں۔ ان کے ساتھ کام کرنا خوشگوار تجربہ تھا۔”

’سردار جی تھری‘: ریلیز کب؟ کہاں؟

فلم 27 جون کو صرف بیرونِ ملک سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی، جبکہ بھارت میں اس کی نمائش فی الحال غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ فلم ایک کامیڈی–فینٹسی کہانی ہے، جس میں دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کو بھوتوں کے تعاقب میں مزاحیہ انداز میں دکھایا گیا ہے۔ ٹریلر میں ہانیہ عامر کو پنجابی بولتے ہوئے دکھایا گیا ہے، مگر سوشل میڈیا پر کچھ ناظرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی آواز ڈبنگ کی گئی ہے۔

Previous Post

پاکستان کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کی دعوت

Next Post

ابھی نندن کو گرفتار کرنے والے بہادر افسر میجر معیز عباس کا انٹرویو شہادت کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل

Next Post
ابھی نندن کو گرفتار کرنے والے بہادر افسر میجر معیز عباس کا انٹرویو شہادت کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل

ابھی نندن کو گرفتار کرنے والے بہادر افسر میجر معیز عباس کا انٹرویو شہادت کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist