تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ کے درمیان آج ملاقات طے

by ویب ڈیسک
جون 18, 2025
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ کے درمیان آج ملاقات طے
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج پاکستان کے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس کے کیبنٹ روم میں ایک خصوصی ظہرانہ دیں گے۔ یہ اہم تقریب امریکی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے منعقد کی جائے گی۔ اعلیٰ سفارتی سطح پر ہونے والی اس ملاقات کو دوطرفہ تعلقات کے نئے باب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے، جن میں پاک-امریکا تعلقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور ایران-اسرائیل کشیدگی سرفہرست ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ملاقات کلوزڈ پریس ہو گی، تاہم ظہرانے کے بعد دونوں رہنما میڈیا سے غیر رسمی گفتگو بھی کریں گے۔  اس ظہرانے میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر دفاع ہینکر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے، جب کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے علیحدہ ملاقاتیں بھی طے ہیں۔ یہ دورہ نا صرف پاک-امریکا سفارتی تعلقات کے استحکام کی علامت ہے بلکہ موجودہ عالمی تناؤ خصوصاً مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے، جو ملک کو عالمی سفارتی منظرنامے پر ایک نمایاں کردار ادا کرنے کی سمت لے جا رہا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں موجودگی پاکستان دشمن عناصر کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اب عالمی طاقتوں کے ساتھ سفارتی ہم آہنگی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔

Previous Post

نوجوان اب ٹی وی نہیں، چیٹ بوٹس اور سوشل میڈیا سے خبریں حاصل کرتے ہیں

Next Post

واٹس ایپ پر ایرانی الزامات، کمپنی کا گہری تشویش کا اظہار

Next Post
واٹس ایپ کا نیا فیچر

واٹس ایپ پر ایرانی الزامات، کمپنی کا گہری تشویش کا اظہار

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist