تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

خطبہ حج 2025 ، امت مسلمہ کو تقویٰ، اتحاد، اور مظلوموں کی حمایت کا پیغام

by ویب ڈیسک
جون 5, 2025
خطبہ حج 2025 ، امت مسلمہ کو تقویٰ، اتحاد، اور مظلوموں کی حمایت کا پیغام
Share on FacebookShare on Twitter

مسجد الحرام کے امام، شیخ صالح بن حمید نے وقوف عرفہ کے دوران مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیتے ہوئے امتِ مسلمہ کو تقویٰ، عاجزی، اور نیکی کی تلقین کی۔ خطبے کے دوران امام حرم نے کہا کہ تکبر اور فخر خدا تعالیٰ کو ناپسند ہے، اور نیکی کا کوئی عمل چھوٹا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ خدا  کی عبادت ایسے کرو جیسے اُسے دیکھ رہے ہو، اور اگر ایسا نہ ہو سکے تو کم از کم یوں کہ جیسے خدا تمہیں دیکھ رہا ہے۔ شیخ صالح بن حمید نے کہا کہ تقویٰ دنیا اور آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے، اور خدا تعالیٰ نیکوکاروں کو جنت میں داخل فرمائے گا۔ خطبہ حج کے اختتام پر امام حرم نے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے رقت  آمیز دعا کی۔ ان کا کہنا تھا:
"اے خدا تعالیٰ! فلسطین کے بھائیوں کی مدد فرما، ان کے شہدا کو معاف فرما، زخمیوں کو شفا عطا فرما، اور عورتوں و بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کر دے، ان کے قدم اکھیڑ دے، ان میں تفریق ڈال دے۔”

 امام حرم نے بدعت، غیبت اور تکبر سے دوری کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ نیکی اور برائی کبھی برابر نہیں ہو سکتے، اور قیامت، جنت و جہنم پر ایمان رکھنا ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ امام حرم نے مزید کہا کہ شیطان انسان کا دشمن ہے، شیطان سےبچو،  خدا  تمہیں آزماتا ہے، خدا تعالیٰ نے ہر چیز کا وقت مقرر کررکھا ہے، نیک لوگ جنت میں جائیں گے اور ہمیشہ وہیں رہیں گے،  خدا  نے زمین اور آسمان کو چھ دنوں میں پیدا کیا۔

انہوں نے خادمِ حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے آسانی کی دعا بھی کی۔ خطبہ حج کے بعد حجاج کرام نے مسجد نمرہ میں نماز ظہر و عصر قصر ادا کی، جس کے بعد وہ غروب آفتاب تک میدان عرفات میں قیام کریں گے، اور بعد ازاں مزدلفہ روانہ ہوں گے، جہاں مغرب اور عشاء کی نمازیں ملا کر ادا کی جائیں گی۔

Previous Post

بلاول بھٹو زرداری کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، خطے میں دیرپا امن پر زور

Next Post

کراچی : مزید 10 قیدی واپس جیل پہنچ گئے

Next Post
سری لنکا : 43 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی پر اتفاق

کراچی : مزید 10 قیدی واپس جیل پہنچ گئے

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist