اسلام آباد سے اہم پیغام . نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں دشمنوں کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا:کہ
"بھارتی پراکسیز کو باز آ جانا چاہیے، جو سبق دیا ہے، وہ کافی ہونا چاہیے!”
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب مزید برداشت کے موڈ میں نہیں۔ خضدار جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں اور قوم مزید زخم سہنے کو تیار نہیں۔ اسحاق ڈار نے اپوزیشن اور حکومتی بینچز کی جذباتی تقریروں کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم متحد ہو کر دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ
"ہم نے 35 سے 40 ہزار لوگوں کو آنے دیا، جس کا خمیازہ آج بھگت رہے ہیں۔”
"اب یہ فتنے ختم کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے!”
ڈار نے تجویز دی کہ اب ایک جامع پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، جو مستقبل کی حکمت عملی طے کرے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد نہ ہونا سیکیورٹی خلا پیدا کر رہا ہے جسے فوری طور پر پُر کرنا ہوگا۔
Discussion about this post