پاکستانی قونصل خانہ اور مقامی کمیونٹی نے یومِ تشکر (Day of Gratitude) کو پوری شان و شوکت سے منایا، جس میں پاکستان کی بہادر افواج اور قوم کی قربانیوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔دن کا آغاز پاکستان ہاؤس لاس اینجلس میں قومی پرچم کشائی سے ہوا۔ قومی ترانے کی دھن پر پاکستانی پرچم کو فضا میں بلند کیا گیا، جو قوم کے وقار، اتحاد اور خودمختاری کی علامت ہے۔
پاکستانی قونصل خانہ لاس اینجلس میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ شرکاء نے پاکستان کی شاندار حکمتِ عملی اور دفاعی کامیابی کا جشن منایا۔ اس موقع پر شکرگزاری، حب الوطنی اور قومی اتحاد کی فضا غالب رہی۔ شہرِ لاس اینجلس کی سڑکیں پاکستانی پرچموں اور قومی ترانوں سے گونج اٹھیں۔ مقامی پاکستانی کمیونٹی نے ایک شاندار کار ریلی کا انعقاد کیا، جس میں گاڑیاں جھنڈوں سے سجائی گئیں اور شریک افراد نے قومی نغمے بجا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔
Discussion about this post