تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نیویارک میں یومِ تشکر کی تقریب

by ویب ڈیسک
مئی 17, 2025
نیویارک میں یومِ تشکر کی تقریب
Share on FacebookShare on Twitter

نیویارک میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے مشترکہ طور پر یومِ تشکر کے موقع پر ایک پُروقار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا مقصد حالیہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرنا اور قومی اتحاد و حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیویارک کے پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور ضبط و تحمل کو سراہا جو انہوں نے آپریشن بُنیان المرصوص کے دوران دکھایا۔ اس کارروائی کے دوران پاکستان نے بھارتی جارحیت کو مؤثر طریقے سے پسپا کرتے ہوئے دشمن کے کئی طیارے، بشمول جدید رافیل جیٹس، مار گرائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان امن کا داعی ضرور ہے، مگر اپنی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔قونصل جنرل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان امن و استحکام کا خواہاں ہے، لیکن اپنی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ پر کسی قسم کی رعایت کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے پاکستانی قوم کی یکجہتی، افواج کے عزم اور قیادت کے پختہ حوصلے کو سراہا، جنہوں نے ملک کے مفادات کی حفاظت میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور سنجیدگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مقصد خطے میں پائیدار امن و استحکام قائم کرنا ہے، جس کی بنیاد اقوام متحدہ کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد ہے، خصوصاً مسئلہ کشمیر کے حوالے سے۔تقریب کا اختتام ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے اجتماعی دعا سے ہوا۔

شرکاء نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کی تجدید کی کہ پاکستان کی نظریاتی بنیادوں، جغرافیائی حدود، اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Previous Post

ہیوسٹن میں یومِ تشکر: پاکستان کی فتح کا جشن

Next Post

شکاگو میں پاکستانی افواج اور عوام کو زبردست خراجِ تحسین

Next Post
شکاگو میں پاکستانی افواج اور عوام کو زبردست خراجِ تحسین

شکاگو میں پاکستانی افواج اور عوام کو زبردست خراجِ تحسین

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist