عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا ہے۔ معروف عالمی جریدے فوربز (Forbes) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، رونالڈو کی مجموعی سالانہ آمدنی 275 ملین امریکی ڈالرز رہی، جو کہ دنیا بھر کے کسی بھی کھلاڑی سے زیادہ ہے۔یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب رونالڈو اس فہرست میں نمبر ون پوزیشن پر آئے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر وہ پانچویں مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رونالڈو کی یہ غیر معمولی آمدنی سعودی فٹبال کلب النصر سے ان کے معاہدے، مختلف برانڈز کے ساتھ اشتراک، اور ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کروڑوں فالوورز کی بدولت حاصل ہوئی۔ صرف فٹبال کے میدان سے ہٹ کر رونالڈو نے 15 ملین ڈالرز کی آمدنی برانڈ انڈورسمینٹس اور اسپانسرشپس سے حاصل کی۔
دیگر کھلاڑیوں کی درجہ بندی:
-
اسٹیفن کری (امریکی باسکٹ بال کھلاڑی): $156M
-
ٹائیسن فیوری (برطانوی باکسر): $146M
-
ڈاک پریسکاٹ (امریکی فٹبال کھلاڑی): $137M
-
لیونل میسی (ارجنٹائنی فٹبالر): $135M
ماہرین کے مطابق، کرسٹیانو رونالڈو کی مالی کامیابی نہ صرف ان کی فٹبال میں مہارت کا ثبوت ہے بلکہ ان کی برانڈ ویلیو، پیشہ ورانہ نظم و ضبط اور عالمی سطح پر ان کی مقبولیت کی بھی عکاسی کرتی ہے۔کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر دنیا کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ کامیابی صرف کھیل کے میدان تک محدود نہیں، بلکہ ایک کھلاڑی کا وژن، پرسنل برانڈنگ، اور گلوبل مارکیٹ میں اس کی قبولیت، آمدنی کے نئے دروازے کھولتی ہے۔

Discussion about this post