تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ جنگ بندی نازک ہے، پاکستانی سفیر

by ویب ڈیسک
مئی 14, 2025
امریکہ میں پاکستان کے سفیر کے ساتھ ایک اہم ملاقات کا اہتمام
Share on FacebookShare on Twitter

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ جنگ بندی نہایت نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور معمولی سی لغزش سے صورتحال بگڑ سکتی ہے۔ وہ پاکستانی سفارت خانے میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے اعلیٰ سطحی وفد سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے امریکہ کی بروقت سفارتی کوششوں کو سراہا اور اسے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔  سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ بظاہر تناؤ میں کمی آئی ہے، تاہم مسئلہ کشمیر کا مستقل حل ناگزیر ہے، اور اس مقصد کے لیے امریکہ سمیت عالمی برادری کو اپنا فعال کردار جاری رکھنا ہوگا۔ انہوں نے سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ کسی بھی یکطرفہ قدم سے نہ صرف خطے کا امن بلکہ غذائی تحفظ بھی شدید خطرات سے دوچار ہو سکتا ہے۔  اس موقع پر انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس نوعیت کے تربیتی پروگرام قوم کے مستقبل کے معماروں کو قائدانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرتے ہیں۔  یہ وفد پاکستان کے ممتاز عسکری و سول تربیتی ادارے سے وابستہ سینئر افسران پر مشتمل تھا، جنہوں نے قومی سلامتی اور جنگی حکمت عملی پر مشتمل کورس کامیابی سے مکمل کیا۔ ان کے ہمراہ امریکہ کے نئیر ایسٹ ساؤتھ ایشیا سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیزکے سینیئر نمائندگان بھی موجود تھے۔  سفیر رضوان سعید شیخ نے اس موقع پر پاکستان اور امریکہ کے درمیان گہرے، متنوع اور مستحکم تعلقات پر روشنی ڈالی اور شرکاء کے ساتھ علاقائی و عالمی امور پر ایک بامقصد تبادلہ خیال بھی کیا۔

Previous Post

سعید شیخ کا پاکستان میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اقدامات کا دورہ

Next Post

واشنگٹن کی توجہ اب جنگ بندی کے تسلسل اور براہ راست مذاکرات پر مرکوز

Next Post
واشنگٹن کی توجہ اب جنگ بندی کے تسلسل اور براہ راست مذاکرات پر مرکوز

واشنگٹن کی توجہ اب جنگ بندی کے تسلسل اور براہ راست مذاکرات پر مرکوز

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist