تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارت کو منہ توڑ جواب، 5 طیارے اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ، دشمن نے شکست تسلیم کرلی

by ویب ڈیسک
مئی 7, 2025
بھارت کو منہ توڑ جواب، 5 طیارے اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ، دشمن نے شکست تسلیم کرلی
Share on FacebookShare on Twitter

ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان کے مختلف علاقوں پر بزدلانہ انداز میں میزائل حملے کیے، جن میں بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد، احمد پور شرقیہ، باغ اور مریدکے شامل ہیں۔ بھارتی جارحیت کا نشانہ ایک مقدس مقام بھی بنا  مسجد سبحان احمد پور شرقیہ جہاں نہتے نمازیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک معصوم بچہ شہید، جبکہ ایک خاتون اور ایک مرد شدید زخمی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ حملہ بھارتی فضائی حدود سے کیا گیا، لیکن دشمن پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی ہمت نہ کر سکا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فوری ردعمل دیا اور بھارتی فضائیہ کے  دو جنگی طیارے زمین بوس کر دیے۔ رافیل طیارے کا مار گرایا جانا بھارتی تکبر کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 بھارتی طیارے زمین بوس کیے گئے۔ان میں سے ابتدائی دو طیاروں کے بارے میں دفاعی امور پر خبریں دینے والی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ سخوئی اور رافیل  ہیں۔ مزید برآں، پاکستان نے جوابی کارروائی میں دشمن کی متعدد چیک پوسٹیں اور عسکری تنصیبات تباہ کر دیں، جن میں ایل او سی کے جورا سیکٹر، پانڈو سیکٹر، چھتری، گفدار پوسٹیں اور دشمن کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر شامل ہے۔

ان حملوں کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آ چکی ہیں، جو پاک فوج کی بروقت اور موثر کارروائی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر چورا کمپلیکس کے مقام پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی، جو دشمن کے حوصلوں کی مکمل پستی کا اعلان ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کا 12ویں انفنٹری بریگیڈ، 9 ڈویژن اور 15 کور کے زیر کمان تھا، جسے پاکستان نے نشانہ بنا کر پیغام دے دیا کہ پاکستانی قوم اور افواج ہر محاذ پر دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن نے شہری آبادی کو نشانہ بنا کر اپنی کمزوری اور خوف کا اظہار کیا ہے، اور پاکستان اس  کا جواب ایسا دے گا کہ دشمن آئندہ ایسی حرکت کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے گا۔ ملکی ایوی ایشن حکام کے مطابق ایئر اسپیس 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دی گئی ہے، جبکہ اسلام آباد، لاہور اور سیالکوٹ سمیت تمام اہم ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔

Previous Post

وزیراعظم کا وزرا اور سروسز چیفس کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

Next Post

قوم کی حمایت سے دشمن کو ہر محاذ پر جواب دیا جائے گا

Next Post
قوم کی حمایت سے دشمن کو ہر محاذ پر جواب دیا جائے گا

قوم کی حمایت سے دشمن کو ہر محاذ پر جواب دیا جائے گا

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist