یقین، عزم اور وقار کی زبان جب گرجتی ہے تو وہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو پاش پاش کر دیتی ہے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی حالیہ پریس کانفرنس اسی جرات اور دانشمندی کا آئینہ دار تھی۔ بھارت کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور مسلسل دھمکیوں کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم ایک صف میں کھڑی ہو گئی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا پیغام نہ صرف مختصر اور جامع تھا بلکہ جذبات سے بھرپور بھی ہے کہ
"ہم تیار ہیں، ہمیں آزمانا نہیں۔”
یہ صرف الفاظ نہیں، ایک قومی بیانیہ بن چکا ہے۔ 2019 کی طرح ایک بار پھر دشمن کو یاد دلایا گیا ہے کہ پاکستان نہ صرف پرامن ملک ہے بلکہ اپنے دفاع کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم محاذ آرائی میں پہل نہیں کرتے، لیکن اگر دشمن نے جنگ کا انتخاب کیا تو پھر فیصلہ بھی ہمارا ہو گا اور انجام بھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کو یقین دلایا کہ
’’ہم نے ہر محاذ پر ردعمل کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ہر وقت، ہر جگہ دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے تیار ہیں۔‘‘
یہ پیغام صرف ایک پریس کانفرنس نہیں، بلکہ قومی سلامتی کا اعلان تھا۔ ان کے الفاظ نہ صرف سوشل میڈیا پر گونج اٹھے بلکہ ’’ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں‘‘ کا نعرہ راتوں رات ایک مقبول عوامی ہیش ٹیگ بن گیا۔ نوجوان، بزرگ، خواتین سب نے اس آواز کو اپنی آواز بنا لیا۔ یہ وہ لمحہ تھا جب پاکستان کی دفاعی قیادت نے واضح کر دیا کہ اگر دشمن اشتعال انگیزی سے باز نہیں آتا تو پھر انجام کا فیصلہ بھی پاکستان کرے گا۔
’’یہ جنگ ہم نے نہیں چھیڑی، مگر اگر مسلط کی گئی تو ہم ہر محاذ پر دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔‘‘
قوم نے یک زبان ہو کر کہا
ہم دشمن کے ہر وار کا جواب دینے کو تیار ہیں، ہم متحد ہیں، ہم بیدار ہیں۔
یہ بیانیہ صرف دشمن کے لیے انتباہ نہیں، بلکہ پاکستان کی خودداری، استقامت اور ناقابلِ تسخیر قوت کا مظہر ہے۔
پاکستانی عوام اور مسلح افواج ایک ساتھ کھڑے ہیں، کندھے سے کندھا ملا کر کیونکہ
ہم تیار ہیں، اور ہمیں آزمانا نہیں
Discussion about this post