گزشتہ چند دنوں سے گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق سے متعلق افواہیں گردش میں رہی ہیں لیکن اب گووندا کے وکیل للیت بنڈل نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار کی اہلیہ نے چھ ماہ قبل طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔ للیت بنڈل نے بتایا کہ ایسا ضرور ہوا تھا مگر اس کے بعد ان دونوں کے درمیان معاملات درست ہوگئے اور سنیتا نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور اب وہ ایک ساتھ ہیں۔
وکیل کے مطابق یہ جوڑا نئے سال کے موقع پر نیپال گئے تھے جہاں انہوں نے ایک ساتھ پشوپتی ناتھ مندر میں پوجا کی اور ساتھ وقت گزارا جس کے بعد ان کے درمیان صلح ہوگئی۔ وکیل کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کے درمیان اس قسم کی چیزیں ہوجاتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گووندا اپنی اہلیہ سنیتا سے 37 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد طلاق لے رہے ہیں جس کی وجہ ایک اداکارہ کے ساتھ ان کے تعلقات ہیں۔
Discussion about this post