تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پنجاب اسمبلی سے منظور ” ہتک عزت بل ” اب قانون بن گیا

by ویب ڈیسک
جون 8, 2024
اور اب پنجاب اسمبلی کا آجلاس آج ، نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا ؟

بشکریہ ٹوئٹر

Share on FacebookShare on Twitter

قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے اس  بل پر دستخط کردیے۔ یاد رہے کہ بل صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پیش کیا، اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کردی گئیں، اپوزیشن نے بل کو کالا قانون قرار دے کر بل کے خلاف احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دی تھیں۔ اس موقع پر صحافیوں نے احتجاج کیا تو حکومت نے بل مؤخر کرنےکی تجویزرد کردی تھی ۔ بعد ازاں صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی۔ جس میں اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہتک عزت بل آزادی اظہار کا گلا دبانے کی کوشش ہے۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ متنازع شقوں پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا، بل پر پہلے بھی مشاورت ہونی چاہیے تھی، وہ مشاورت کے بغیر دستخط نہیں کریں گے۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بھی صحافیوں کے ساتھ دھوکا کیا، گورنر کو منصوبے کے تحت چھٹی پر بھیج کر قائم مقام گورنر سے دستخط کرائے گئے۔ پیپلز پارٹی بظاہر صحافیوں کے ساتھ تھی اور اندر سے حکومت سے ملی ہوئی تھی۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ پنجاب اسمبلی سے منظور ہتک عزت کا قانون لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔  لاہور ہائی کورٹ میں درخواست صحافی جعفر احمد یار اور شہری راجہ ریاض نے دائر کی۔ جس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

Previous Post

اسرائیل اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل

Next Post

کوئی غلطی ہوئی تو میری نہیں، صارم برنی

Next Post
کوئی غلطی ہوئی تو میری نہیں، صارم برنی

کوئی غلطی ہوئی تو میری نہیں، صارم برنی

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist