تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

9 مارچ کو بھارتی حدود سے ایک چیز پاکستان میں داخل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

by ویب ڈیسک
مارچ 10, 2022
9 مارچ کو بھارتی حدود سے ایک چیز پاکستان میں داخل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Share on FacebookShare on Twitter

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ 9 مارچ کوبھارتی حدود سے ایک چیز پاکستان حدود میں داخل ہوئی۔ پاک فضائیہ نے اس کی مکمل مانیٹرنگ کی اور یہ چیز 3 منٹ چند سکینڈ  پاکستان میں موجود رہی، جس کی نشاندہی اور رسپانس کا وقت بالکل درست رہا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شام 6 بج کر 43 منٹ پر اس  تیز رفتار چیز کو بھارتی حدود میں دیکھا گیا جو اچانک پاکستانی حدود میں داخل ہوئی اور میاں چنوں کے قریب گر کر تباہ ہوگئی۔ جب وہ گری تو شہری آبادی کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاکستان ایئر فورس نے ایس او پیز کے مطابق کارروائی کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی فضائی حدود کی  بھارت سے جانب سے خلاف ورزی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اس واقعے پر کسی قسم کی اشتعال انگیزی کا مظاہرہ نہیں کریں گےلیکن مسلح افواج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کےلیے تیار ہے۔

بشکریہ اسکرین گریپ

ڈی جی آئی ایس پی آر مزید کہنا تھا کہ یہ چیز غیر مسلح تھی۔ بھارت کو اس واقعے کی وضاحت کرنی ہوگی۔ پاکستانی نے ہمیشہ ذمے دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے اور اس پورے واقعے کا  جائزہ لیا جارہا ہے۔  اُن کا کہنا تھا  کہ اس وقت صرف یہی کہہ سکتے ہیں کہ یہ چیز ممکنا طور پر سپر سانک میزائل تھا۔ جو زمین سے زمین تک مارنے والا میزائل تھا لیکن غیر مسلح تھا۔

DG ISPR Press Conference – 10 March 2022 https://t.co/W5HTbFll3V

— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 10, 2022

اس حوالے سے ہماری اپنی بھی تفصیلی انکوائری چل رہی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے متعلق میجر جنرل بابر افتخار کا کہناتھا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں 80 دہشت گرد ہلاک کرچکے ہیں

فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔ جو سوال اٹھا رہے ہیں، سوال اُن سے پوچھیں۔ غیر ضروری قیاس آرائی نہ کی جائے۔  اس معاملے میں غیر ضروری بحث نہ کی جائے، وہی ہم سب کے لیے اچھا ہے۔

Tags: آئی ایس پی آرڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخارڈی جی آئی ایس پی آر
Previous Post

پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن ، مولانا فضل الرحمان کا گرفتاری دینے کا اعلان

Next Post

دنیا کی لمبی جدید ترین کار میں ہیلی پیڈ بھی شامل

Next Post
دنیا کی لمبی جدید ترین کار میں ہیلی پیڈ بھی شامل

دنیا کی لمبی جدید ترین کار میں ہیلی پیڈ بھی شامل

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist