تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان میں 2025 کے آخر تک فائیو جی سروس متعارف کرانے کی کوششیں

by ویب ڈیسک
اگست 29, 2025
پاکستان میں 2025 کے آخر تک فائیو جی سروس متعارف کرانے کی کوششیں
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت پاکستان رواں برس دسمبر تک ملک میں فائیو جی موبائل سروس متعارف کرانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ سپیکٹرم سے متعلق عدالتی کارروائیاں اور مختلف اداروں کے درمیان جاری تنازعات اس عمل میں رکاوٹ ہیں۔ شزہ فاطمہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اس وقت ملک میں سپیکٹرم کی دستیاب گنجائش 274 میگا ہرٹز ہے، جو فائیو جی کے آغاز کے بعد بڑھ کر 550 میگا ہرٹز تک پہنچ سکتی ہے۔ ان کے مطابق فائیو جی نہ صرف انٹرنیٹ کی رفتار میں کئی گنا اضافہ کرے گی بلکہ ریموٹ سرجری، خودکار گاڑیوں، اسمارٹ شہروں اور جدید انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) کے لیے بھی بنیاد فراہم کرے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ فائیو جی کی نیلامی میں تاخیر کی بڑی وجوہات میں پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کے درمیان مذاکرات اور مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کے فیصلے شامل ہیں۔

پاکستان میں انٹرنیٹ کا موجودہ ڈھانچہ
فی الحال ملک میں صرف فور جی ٹیکنالوجی زیر استعمال ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس چیئرمین پی ٹی اے نے اعتراف کیا تھا کہ پچھلے پانچ سالوں میں حکومت نے ٹیلی کام انفراسٹرکچر پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا، اور تمام سرمایہ کاری یونیورسل سروس فنڈ (USF) کے ذریعے نجی کمپنیوں نے کی ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ناقص انٹرنیٹ کے حوالے سے سوال پر وزارت کے حکام نے بتایا کہ ہر سال وزارتِ آئی ٹی کو ملنے والے نو ارب روپے میں سے سات ارب روپے سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) کو دیے جاتے ہیں۔ فوج اور وزارت آئی ٹی کے ماتحت یہ ادارہ ان دونوں خطوں میں موبائل فون، لینڈ لائن، براڈبینڈ اور فور جی خدمات فراہم کرتا ہے کیونکہ نجی کمپنیوں کی رسائی یہاں محدود ہے۔

اسٹار لنک کی آمد
شزہ فاطمہ نے مزید بتایا کہ پاکستان میں سٹار لنک سمیت چینی اور روسی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ سٹار لنک کو پہلے ہی نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ (NOC) جاری کیا جا چکا ہے۔

اسٹار لنک، ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا حصہ ہے جو 100 سے زائد ممالک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم کر رہی ہے۔ اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ روایتی انٹرنیٹ ڈھانچے پر انحصار نہیں کرتی بلکہ زمین کے مدار میں موجود ہزاروں سیٹلائٹس کے ذریعے براہِ راست انٹرنیٹ مہیا کرتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ صارفین پہاڑوں، صحراؤں، سمندروں، غاروں یا فضائی سفر کے دوران بھی انٹرنیٹ سے جڑے رہ سکتے ہیں۔

Previous Post

پنجاب میں دریاؤں کی بپھری موجیں، خوفناک سیلاب کا نیا باب

Next Post

سندھ میں ممکنہ سیلاب ، حکومت کے ہنگامی اقدامات

Next Post
مون سون الرٹ، سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا  ہنگامی الرٹ جاری

سندھ میں ممکنہ سیلاب ، حکومت کے ہنگامی اقدامات

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist