تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

یاسین ملک کی عمر قید کی سزا کی مذمت کرتے ہیں،آئی ایس پی آر

by ویب ڈیسک
مئی 25, 2022
بھارتی عدالت کا متعصبانہ فیصلہ، حریت رہنماکو مجرم قرار دےدیا
Share on FacebookShare on Twitter

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)  کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے ایک بیان میں بھارتی عدالت کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک کی سزا پر شید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایسے ہتھکنڈے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو ختم نہیں کرسکتے۔ پاکستان بے بنیاد الزامات پر یاسین ملک کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایسے ظالمانہ فیصلے اقوام متحدہ کی سیکوریٹی کونسل کی قراردادوں کے خلاف ہیں۔  پاکستان ان قراردوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے ساتھ کھڑا ہے۔

Pakistan strongly condemns life sentence awarded to Yasin Malik on fabricated charges. Such oppressive tactics cannot dampen the spirit of people of Kashmir in their just struggle against illegal Indian occupation. We stand with them in quest for self-determination as per UNSCRs

— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 25, 2022

دوسری جانب دفترخارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے یاسین ملک کی سزا پر شدید احتجاج کیا ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ یاسین ملک کا متنازعہ اور یک طرفہ کیس ہے۔ سزا نے اس مقدمے کو اور مشکوک بنادیا ہے۔ پاکستان یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت کے باوجود غیر انسانی قید میں رکھنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بھارتی عدالت یاسین ملک کو تمام بے بنیاد الزامات سے بری کرے، ان کی خیریت کو یقینی بنائے اور جیل سے ان کی فوری رہائی کا اقدام  کرے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے یاسین ملک کی سزا پر شدید احتجاج اور مذمت کی ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی عدالت نے دہشت گردی کی معاونت کے جھوٹے الزام میں حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

Previous Post

عدالت عظمیٰ کا پی ٹی آئی کو جلسہ گاہ دینے کا حکم

Next Post

عمران خان توہین عدالت کررہے ہیں، وزیر داخلہ رانا ثنا

Next Post
عمران خان توہین عدالت کررہے ہیں، وزیر داخلہ رانا ثنا

عمران خان توہین عدالت کررہے ہیں، وزیر داخلہ رانا ثنا

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist