تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ہمایوں سعید اب ڈاکٹر حسنات کے کردار میں

by ویب ڈیسک
جنوری 10, 2022
ہمایوں سعید اب ڈاکٹر حسنات کے کردار میں
Share on FacebookShare on Twitter

ہمایوں سعید کا جب تذکرہ کیا جاتا ہے تو انہیں اُن اداکاروں کی فہرست میں شمار کیا جاتا ہے کہ جو ہمیشہ مختلف اور منفرد کردار ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اداکاری ہی نہیں اُن کا پروڈکشن ہاؤس بھی ناظرین کے لیے بھرپور تفریح کا سامان رکھتے ڈراماسیریل پیش کرنے میں اپنی مثال آپ ہے ۔ بہرحال اب ان کے پرستاروں کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ وہ نیٹ فیلکس کی سیریز” دی کراؤن” کے 5 ویں سیزن میں ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کرنے جارہے ہیں۔ ” دی کراؤن ” دراصل برطانوی شاہی خاندان کے گرد گھومتی سیریز ہے۔

بشکریہ ٹوئٹر

جس میں شہزادی ڈیانا کا کردار آسٹریلوی اداکارہ الزبتھ ڈیبیکی ادا کررہی ہیں۔ ” دی کراؤن” نے ایمی اور گولڈن گلوب ایوارڈ بھی حاصل کررکھا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس نئے سیزن کا آغازرواں سال ہونے جارہا ہے۔ ہمایوں سعید ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کریں گےاس بات کی تصدیق یا تردید نیٹ فیلکس نے نہیں کی لیکن ذرائع یہی بتاتے ہیں کہ ہمایوں سعید کو یہ کردار مل گیا۔ اس سے قبل یہ خبر گرم تھی کہ یہ کردار فواد خان ادا کریں گے۔ ہمایوں سعید کواس کردارمیں آنے پر ساتھی فنکار مبارک باد دے رہے ہیں۔

بشکریہ ٹوئٹر

ڈاکٹر حسنات اور شہزادی ڈیانا کا تعلق

ڈاکٹر حسنات کا جنم پاکستان میں ہوا اور پھر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے لندن کا رخ کیا۔ برطانیہ کے مشہور ہارٹ سرجن کے طور پر شناخت کیے گئے، جنہوں نے کئی اسپتالوں میں خدمات انجام دیں۔ اسی دوران ان کی ملاقات شہزادی ڈیانا سے بھی ہوئی۔ کہا جاتا ہے کہ شہزادی ڈیانا ان کو دل دے بیٹھی تھیں۔ 1997 میں جب شہزادی ڈیانا کار حادثے کا شکار ہوئیں تو  ڈاکٹر حسنات خان نے یہ اقرار کیا کہ شہزادی ڈیانا ان سے شادی کرنے کی خواہش مند تھیں۔

Humayun Saeed

ڈاکٹر حسنات نے2008 میں شہزادی ڈیانا کی موت کی تحقیقاتی پینل کو یہ تحریری بیان بھی دیا کہ شہزادی ڈیانا اُن سے  شادی کرکے پاکستان میں رہنا نہیں چاہتی تھیں اور اسی بات پر دونوں میں علیحدگی ہوئی۔

Previous Post

ایشزٹیسٹ میں آخرپاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کیا کام ؟

Next Post

ہم کہاں کے سچے تھے۔۔۔۔ ناول اور ڈرامے میں کیا فرق تھا؟

Next Post
ہم کہاں کے سچے تھے۔۔۔۔ ناول اور ڈرامے میں کیا فرق تھا؟

ہم کہاں کے سچے تھے۔۔۔۔ ناول اور ڈرامے میں کیا فرق تھا؟

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist