تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کیا کوئی رضوان کو پکڑ پائے گا؟

by ویب ڈیسک
فروری 5, 2022
کیا کوئی رضوان کو پکڑ پائے گا؟
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان سپر لیگ میں اب تک وہی کچھ ہوتا آرہا ہےجو محمد رضوان چاہتے ہیں۔ ٹاس ہارنا یا جیتنا اب ان کے لیے بے معنی ہوگیا بلکہ چاہے وہ پہلے فیلڈنگ کریں یا بیٹنگ، جیت ان کی جھولی میں اس لیے آکر گرتی ہے کہ وہ بہترین حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملتان سلطانز کو اب تک کوئی ٹیم ہرانہیں پائی۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد جب ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کی تو رضوان اور شان مسعود نے کسی بھی مرحلے پر پشاور زلمی کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیا۔ دونوں اوپنرز نے چھکے اور چوکوں کی برسات کردی۔ 85 رنز پر پہلا نقصان شان مسعود کی صورت میں اٹھانا پڑالیکن دوسری جانب رضوان کو کوئی روکنے والا نہیں تھا۔ جنہوں نے ایونٹ میں ایک اورنصف سنچری بنا ڈالی۔ صہیب مقصود برق رفتاری کےساتھ 25 رنز بناسکے۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

جس کے بعد ٹم ڈیوڈ کا لاٹھی چارج شروع ہوا۔ جنہوں نے صرف 19 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ اس میں 6 چھکے اور 2 چوکوں شامل تھے۔ رنز کی اس بہتی گنگا میں خوش دل شاہ نے بھی ہاتھ دھوئے۔ جنہوں نے وہاب ریاض کا آخری اوور لوٹ لیا۔ جبھی ملتان سلطانز کا اسکور صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز رہا۔ جس میں مین آف دی میچ رضوان کے 82 رنز نمایاں رہے۔  پشاور زلمی نے کئی یقینی کیچز ڈراپ کیے جبکہ باؤنڈری پر بھی غیر معمولی فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

وہاب ریاض ایک بار پھر مہنگے ترین بالر ثابت ہوئے جنہوں نے صرف 24 گیندوں پر 55 رنز کا خزانہ لٹایا۔ جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم بڑا ہدف دیکھ کر بکھری ہوئی نظر آئی۔ جس کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہیں۔ ٹاپ اسکورر بین کٹنگ 52 رنز بنا کر رہے۔جبکہ دوسری نمایاں بلے باز ززئی 43 رنز کے ساتھ ثابت ہوئے۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

ملتان سلطانز نے میچ 57 رنز سے جیتا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے سب کامیاب بالرز عمران طاہر اور دھانی رہے، جنہوں نے تین تین کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ یاد رہے دھانی پچھلا میچ نہیں کھیلے تھے۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

اس جیت کے بعد پشاور زلمی 5 میچز میں صرف 2 ہی جیت پائی ہے۔ جبکہ ملتان سلطانز اب تک ناقابل شکست ہے۔ اتوار کو شام میں کراچی کنگز پہلی جیت کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائے گی۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر
Tags: پشاور زلمیپی ایس ایل 7شاہنوار دھانیعمران طاہرمحمد رضوانملتان سلطانز
Previous Post

لاہور قلندرزنے اسلام آباد کے مضبوط قلعے کو فتح کرلیا

Next Post

گیت خاموش، موسیقی کا محل ویران،لتا منگیشکر نہ رہیں

Next Post
گیت خاموش، موسیقی کا محل ویران،لتا منگیشکر نہ رہیں

گیت خاموش، موسیقی کا محل ویران،لتا منگیشکر نہ رہیں

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist