تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کیا شہزادی ڈیانا اسلام قبول کرنے والی تھیں؟

by ویب ڈیسک
جنوری 21, 2022
کیا شہزادی ڈیانا اسلام قبول کرنے والی تھیں؟
Share on FacebookShare on Twitter

برطانوی آنجہانی شہزادی ڈیانا کے بارے میں یہ نیا انکشاف شاہی فوٹوگرافر انور حسین نے ایک انٹرویو کے دوران کیا ہے کہ شہزادی اسلام کے بارے میں بہت کچھ سمجھنے اور جاننے کی کوشش میں تھیں۔ 83 برس کے انور حسین کے مطابق شہزادہ چارلس سے طلاق کے بعد ڈیانا کی توجہ کا مرکز پاکستانی ڈاکٹر محمد حسنات بن گئے تھے اور ایک گفتگو میں اس جانب اشارہ ملتا ہے کہ شہزادی ڈیانا نے اسلام قبول کرنے بعد دوبارہ گھر بسانے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ اُن کا کہنا ہے کہ ایک پرواز کے دوران ڈیانا اُن تک پہنچیں اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ انور حسین سے کچھ بات کرنا چاہتی ہیں۔ شہزادی نے اُن سے بین المذاہب شادی کے بارے میں پوچھا۔

ڈاکٹر حسنات۔ بشکریہ ٹوئٹر

انور حسین کا کہنا ہے کہ ڈیانا نے یہ دریافت کیا کہ وہ یہ جاننے میں دلچسپی رکھتی ہیں کہ اگر ایک مسلمان شخص ہو اور دوسرا کسی اور مذہب سے تو کیا شادی ممکن ہوسکتی ہے؟ انورحسین کے مطابق یقینی طور پر شہزادی ڈاکٹر حسنات اور اپنے رشتے کے متعلق اُن کی مذہبی اعتبار سے رائے جاننے کی خواہش مند تھیں۔ وہ اس بارے میں بھی معلومات حاصل کرنا چاہتی تھیں کہ ایسی شادی پر خاندان کا کیا ردعمل ہوتا ہے اور یہ بات وہ انور حسین سے اس لیے بھی پوچھ رہی تھیں کیونکہ اُن کی اپنی شادی ایک انگریز خاتون سے ہوئی تھی۔ جس پر انہوں نے ڈیانا کے ساتھ اپنے تجربات کو شیئر کیا۔

انور حسین ۔ بشکریہ ٹوئٹر
Tags: انور حسینڈاکٹر حسناتشہزادی ڈیانا
Previous Post

لاہور بم دھماکے میں جان سے جانے والا 9 برس کا ابصار

Next Post

یش راج مکھاٹے کی ‘بورنگ ڈے’ کی ویڈیو نے دن کو خوشگوار بنادیا

Next Post
یش راج مکھاٹے کی ‘بورنگ ڈے’ کی ویڈیو نے دن کو خوشگوار بنادیا

یش راج مکھاٹے کی 'بورنگ ڈے' کی ویڈیو نے دن کو خوشگوار بنادیا

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist