تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کیا سمرتی کے منگیتر دھوکہ دے رہے تھے ؟

by ویب ڈیسک
نومبر 25, 2025
smiriti
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی کرکٹ اسٹار سمرتی مندھانا کی شادی، جس کی تاریخ طے ہوچکی تھی، اچانک غیر معینہ مدت کے لیے مؤخر کر دی گئی ہے۔ اس کی وجہ یہ بنی کہ سمرتی کے والد شری نیواس مندھانا کو دل کا دورہ پڑنے کے شبے میں فوری طور پر ممبئی  کے ایک اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ اس کے اگلے ہی روز دلہن کے ہونے والے دولہا، میوزک کمپوزر پالاش مُچھّل کو بھی طبی مسئلے کے باعث اسپتال لے جایا گیا۔ ان دونوں ہنگامی صورتحال کے بعد شادی کی تمام تقریبات روک دی گئیں  اور سمرتی نے اپنے سوشل میڈیا سے شادی سے متعلق تمام پوسٹس بھی حذف کر دیں۔ سمرتی اور پالاش، جو گزشتہ چھ برس سے ایک ساتھ ہیں، 23 نومبر کو سانگلی میں ایک سادہ اور خاندانی تقریب میں شادی کرنے والے تھے۔ شادی سے قبل مہندی، ہلدی، سنگیت اور دلہن کی ٹیم بمقابلہ دلہے کی ٹیم کے درمیان ایک تفریحی کرکٹ میچ سمیت تقریباً تمام فنکشنز مکمل ہو چکے تھے۔

smirti

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کئی کھلاڑیوں نے ان تقریبات میں شرکت کی تھی۔ اس کے علاوہ جوڑے کی منگنی کا اعلان، پروپوزل کی ویڈیوز اور پردے کے پیچھے کی جھلکیاں بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔  لیکن یہ خوشیوں بھری تقریبات اس وقت اچانک رک گئیں جب دلہن کے والد  شری نیواس مندھانا ناشتہ کرتے ہوئے شدید بیمار ہو گئے۔ سمرتی کی مینیجر کے مطابق ابتدا میں گھر والوں نے سمجھا کہ شاید مسئلہ معمولی ہے، لیکن پھر انہیں ایمبولینس کے ذریعے سروہت اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ اب بھی زیرِ نگرانی ہیں۔ بھارتی نائب کپتان سمرتی نے فوراً فیصلہ کیا کہ والد کی صحت بہتر ہونے تک شادی مؤخر کر دی جائے۔ اسی دوران ایک اور پریشانی کھڑی ہو گئی ، رپورٹس کے مطابق پالاش مُچھّل کو بھی سانگلی میں اسپتال لے جایا گیا۔ اگرچہ انہیں بعد ازاں ڈسچارج کر دیا گیا اور وہ ممبئی واپس چلے گئے، لیکن لگاتار پیش آنے والی ان دونوں طبی ہنگامی صورتحال نے جوڑے کو تمام تقریبات روکنے پر مجبور کر دیا۔

smiriti

بھارتی میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ  شادی، منگنی اور پروپوزل کی تمام تصاویر اور ویڈیوز  جن میں وائرل ہونے والی ویڈیوز بھی شامل تھیں ،  سمرتی اور پالاش دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہٹا دیں۔ اس کے علاوہ ان کے قریبی دوستوں اور ٹیم میٹس جیمائما روڈریگز اور شریئنکا پٹیل نے بھی منگنی کنفرم کرنے والی ویڈیو ڈیلیٹ کر دی۔ پالاش کی بہن، گلوکارہ پالاَک مچھل نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ سمرتی کے والد کی ناساز طبیعت کے باعث شادی ملتوی کر دی گئی ہے۔ تاہم حالات نے تب نیا موڑ لیا جب ریڈٹ پر ایک تھریڈ وائرل ہوا، جس میں کچھ اسکرین شاٹس سامنے آئے جن کے مطابق پالاش کسی خاتون کو فِلرٹی پیغامات بھیج رہے تھے۔شادی ملتوی ہونے کے دوران ریڈٹ پر وائرل ہونے والے اس تھریڈ میں ایک خاتون، میری ڈی کوسٹا، اور پالاش کے درمیان چیٹس دکھائی گئیں۔ بتایا گیا کہ اس خاتون نے یہ اسکرین شاٹس اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کیے تھے، جن میں پالاش اس کی تعریفیں کر رہے تھے، اسے ملنے کا کہہ رہے تھے اور یہاں تک کہ اسے اپنے ساتھ سوئمنگ سیشن میں شامل ہونے کی دعوت بھی دے رہے تھے۔ سمرتی اور پالاش نے اب تک اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ ریڈٹ نے بھی یہ پوسٹ ہٹا دی ہے۔ مندھانا نے حال ہی میں بھارت کی پہلی ویمنز ورلڈ کپ جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا اور ٹورنامنٹ میں 434 رنز اسکور کیے تھے۔

Previous Post

ای چالان کےخلاف فوری حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد

Next Post

دنیا بھر میں ہر 10 منٹ بعد ایک عورت قتل

Next Post
دنیا بھر میں ہر 10 منٹ بعد ایک عورت قتل

دنیا بھر میں ہر 10 منٹ بعد ایک عورت قتل

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist