تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخاب،کہیں دھاندلی کا شور تو کہیں کارکنوں کی لڑائی

by ویب ڈیسک
ستمبر 12, 2021
کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخاب،کہیں دھاندلی کا شور تو کہیں کارکنوں کی لڑائی
Share on FacebookShare on Twitter

ملک بھر کے 41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 219 وارڈز میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔جس کے لیے 1569 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں۔ ووٹرز کا جوش و خروش بھی عروج پر ہے۔ خاص کر پنجاب میں جہاں ہفتے کو موسلادھار بارش ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود اپنے پسندیدہ امیدوار اور پارٹی کو ووٹ دینے کے لیے ووٹرز گھروں سےنکلے ہیں۔ ان انتخابات میں حکمراں جماعت تحریک انصاف ہی نہیں پیپلز

بشکریہ سوشل میڈیا

پارٹی، نون لیگ، ایم کیو ایم پاکستان، جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتیں خاصی فعال ہیں۔

حیران کن طور پر لاہور کے کنٹونمنٹ بورڈزکے مختلف وارڈز میں کوئی بھی خاتون امیدوار میدان میں نہیں۔ اسی طرح دلچسپ امر یہ ہے کہ اٹک میں کسی امیدوار نے بھی کاغذات جمع نہیں کرائے ہیں۔ صبح 8 بجے سے شروع  ہونے والی پولنگ کے دوران کئی شہروں میں کارکنوں کے آپس میں تصادم کی خبریں مل رہی ہیں۔ ملتان کے وارڈ 4 میں ووٹرز کی ایسی ہاتھا پائی ہوئی کہ پولنگ ہی معطل کرادی گئی۔ اسی طرح کراچی کے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 4 سے 2 جعلی پولنگ ایجنٹ بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔ ایبٹ آباد کے کے وارڈ 10 میں نون لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا ہوا۔ کچھ ایسی ہی صورتحال پشاور کنٹونمنٹ کے مختلف وارڈز میں بھی دیکھی گئی۔سرگودھا میں وارڈ نمبر 9 کے 2 پولنگ اسٹیشن قبرستان میں ہی بنادیے گئے ۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سرکاری عمارت نہ ملنے وجہ سے قبرستان میں 2 پولنگ اسٹیشن شامیانے لگا کر بنائے گئے ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ نون نے الیکشن کمیشن سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ پولنگ کا دورانیہ ایک گھنٹہ  اور بڑھایا جائے تاکہ ٹرن آؤٹ

بشکریہ سوشل میڈیا

بڑھ سکے ۔ نون لیگ کے مطابق مسلسل بارش کے باعث والٹن اور لاہور کنٹونمنٹ کی گلیوں میں دو دو فٹ پانی کھڑا ہے، ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک آنے میں دقت کا سامنا ہے۔ اُدھرسوشل میڈیا پر ہر جماعت اپنے اپنے ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے مختلف ہیش ٹیگ گردش میں لارہی ہے، جیسے  ووٹ پی پی فار ، بلے پہ ٹھپہ اور کنٹونمنٹ شیر کا نمایاں ہیں۔ ملک بھر میں ہونے والے ان کنٹونمنٹ بورڈز میں ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی ۔

Previous Post

دہلی ڈوب گیا ، شہری کی کشتی میں مٹرگشت، ہر جگہ بس پانی پانی

Next Post

کیا عمرشریف کو سفر کے لیے ائیرایمبولینس مل جائے گی؟

Next Post
کیا عمرشریف کو سفر کے لیے ائیرایمبولینس مل جائے گی؟

کیا عمرشریف کو سفر کے لیے ائیرایمبولینس مل جائے گی؟

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist