تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کشمیرروڈ کراچی میں ڈاکو کی فائرنگ،2 دن کے دلہا کو قتل کردیا گیا

by ویب ڈیسک
جنوری 12, 2022
کشمیرروڈ کراچی میں ڈاکو کی فائرنگ،2 دن کے دلہا کو قتل کردیا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی میں ڈکیت پھر بے لگام ہوگئے۔ دن دیہاڑے قتل و غارت گری کی وارداتیں عام ہوگئیں۔ ایک دن پہلے جس نوجوان شاہ رخ کا ولیمہ تھا، آج اُسے اس کے گھر کے سامنے گولی مار کر موت کی آغوش میں پہنچا دیا گیا۔ 28 برس کے شاہ رخ شو روم کا مالک بتایا جاتا ہے اور یہ دل دہلا دینے والا واقعہ کشمیر روڈ پر پیش آیا۔ جہاں دو خواتین جو رکشے میں سوار تھیں،جب گھر کے دروازے پر پہنچیں تو ان کےتعاقب میں موٹر سائیکل پر سوار ڈکیت آدھمکتا اور خواتین سے زیورات چھیننے کی کوشش کرتا ہے، خواتین مزاحمت کرتی ہیں لیکن ڈکیت پھربندوق کی نوک پر چھینا چھپٹی میں لگا رہتا ہے۔

بشکریہ ٹوئٹر

اسی دوران ایک خاتون نے گھر کی گھنٹی بجائی، جس کے نتیجے میں نوجوان شاہ رخ آتا ہے تو موٹر سائیکل سوار ڈکیت اندھا دھند گولی برسا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیتا ہے۔ واقعے کی فوٹیج بھی منظرعام پرآچکی ہے۔ جس میں ڈکیت کی دیدہ دلیری دیکھی جاسکتی ہے۔ جو نوجوان کو اُسی کے گھر پر قتل کرنے کے بعد فرار ہوجاتا ہے۔ بدقسمتی سے قریبی گھر کاسیکوریٹی گارڈ اس ساری کارروائی میں خاموش تماشائی بنا رہتا ہے، جس نے اس ڈکیت پر حملہ کرنے یا اسے نشانہ بنانے کی کوئی کوشش نہیں کی ۔

اسکرین گریپ

پولیس کے مطابق نوجوان شاہ رخ کی 2 دن پہلے شادی  اور منگل کو ولیمہ ہوا تھا۔ شادی کے اس خوشی سے بھرے گھر میں کہرام مچ گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں خواتین شاہ رخ کی ماں اور بہن تھیں، جن کے سامنے نوجوان کو قتل کیا گیا۔شہر قائد میں دن بھر میں 3 افراد اسٹریٹ کرائمز کے باعث قتل کیے جاچکے ہیں۔

بشکریہ ٹؤئٹر
Tags: ڈکیٹشاہ رخکراچی اسٹریٹ کرائمکشمیر روڈ
Previous Post

” لڑکی چلا رہی ہے ” عالیہ بھٹ کا صنفی امتیاز کے خلاف کمرشل

Next Post

ایف آئی اے کا خوف، حریم شاہ منی لانڈرنگ سے مکر گئیں

Next Post
ایف آئی اے کا خوف، حریم شاہ منی لانڈرنگ سے مکر گئیں

ایف آئی اے کا خوف، حریم شاہ منی لانڈرنگ سے مکر گئیں

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist