تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی کی مشہور بیکری کے ملازم کا کیک پر "میری کرسمس”لکھنے سے انکار

by ویب ڈیسک
دسمبر 23, 2021
کراچی کی مشہور بیکری کے ملازم کا کیک پر "میری کرسمس”لکھنے سے انکار
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی کی مشہور فوڈ چین ‘ڈیلیزیا’ اس وقت خبروں کی زینت بن گئی جب مقبول ترین بیکری کے ایک ملازم نے گاہک کی درخواست پر کیک پر میری کرسمس لکھنے سے انکار کردیا۔ یہ واقعہ ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی میں خیابان جامی میں قائم بیکری کی برانچ میں پیش آیا جب سیلیسٹیا نسیم خان نامی خاتون مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس سے قبل بیکری پر پہنچیں اور کیک پر ” میری کرسمس” لکھوانے کی خواہش کا اظہار کیا مگر بیکری کے ملازم نے انکی اس خواہش کو پورا کیے بغیر یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ ہمیں اس کی اجازت نہیں۔

ملازم کے اس عمل پر خاتون سخت مایوس اور ناراض ہوئی اور بنا کیک خریدے وہاں سے چلی گئیں، جس کے بعد انہوں نے معاملہ سوشل میڈیا پر اٹھایا جہاں انہوں نے موقف اپناتے ہوئے بیکری انتظامیہ سے متعلق لکھا کہ اگر وہ اپنے عقائد پر اتنے ہی سخت ہیں تو انہیں ایسے مواقع سے پیسے بھی نہیں کمانا چاہیے، ڈیلیزیا کے اس غیر اخلاقی اور غیر پیشہ وارانہ رویے سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔  سیلیسٹیا نسیم نے مزید واضح کرتے ہوئے لکھا کہ وہ عموماً ایسی چیزیں پوسٹ نہیں کرتیں لیکن یہاں اس بارے میں نشاندہی ضروری تھی تاکہ کسی اور کو ایسی صورتحال سے نہ گزارنا پڑے۔

FHNN8XEXEAYpj1X

سیلیسٹیا خاتون کی پوسٹ کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے ان سے اظہار یکجہتی کیا اور بیکری انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

this is shameful!!!
everyday, another new low. pic.twitter.com/VWUPefDWeS

— Mehreen Khawaja (@MehreenKhawaja) December 22, 2021

Boycott #Delizia Karachi and any other bakery who is indulging in this shameful practice such shamelessly!

— Sharjeel Raza Khan (@SRK1873) December 22, 2021

 

سوشل میڈیا پر خبر آنے کے بعد بیکری انتظامیہ بھی جاگی اور نوٹس لیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ یہ عمل ملازم کا ذاتی فعل تھا جس سے کمپنی کا کوئی تعلق نہیں ہے، ملازم کی جانب سے ذاتی فعل کو کمپنی کی پالیسی بنانا غلط عمل ہے کمپنی نے عملے کو کوئی ایسی ہدایات جاری نہیں کی ہیں۔

Tags: پاکستانڈیلیزیامیری کرسمس
Previous Post

اب پاکستان میں بھی خوشی پڑھائی جائے گی

Next Post

کراچی: ایک معصوم کلی بن کھلے مرجھا گئی

Next Post
کراچی: ایک معصوم کلی بن کھلے مرجھا گئی

کراچی: ایک معصوم کلی بن کھلے مرجھا گئی

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist