تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی کنگز کوئی ایک میچ تو جیت لو !!!

by ویب ڈیسک
فروری 6, 2022
کراچی کنگز کوئی ایک میچ تو جیت لو !!!
Share on FacebookShare on Twitter

سوشل میڈیا پر کراچی کنگز کو لے کر یہی پکار لگائی جارہی ہے کہ وہ کوئی ایک میچ تو جیت لیں کیونکہ نظر یہی آرہا ہے کہ قسمت کی دیوی کراچی کنگز سے روٹھی ہوئی ہےلیکن آج بھی کچھ ایسا ہوا ہے جو گزشتہ 4 میچز سے ہوتا آیا ہے۔ 178 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کے کیمپ میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب شرجیل خان ابتدا میں ہی رن آؤٹ ہوئے۔ بھونچال تو اس وقت اوربھی زیادہ  آیا جب بابر اعظم صرف 8 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد تو بس لگا کہ رسمی کارروائی کے لیے کراچی کنگز بیٹنگ کررہی ہے۔ خود کش رن آؤٹ اور شارٹ کھیل کر وکٹیں گنواتے رہے۔ شاداب خان نے ایک بار پھر 4 وکٹیں حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں بطور نمبر ون بالر اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

محمد نبی کا آج بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنا بھی کراچی کنگز کے لیے سودمند ثابت نہ ہوا ۔ بہرحال  محمد نبی 47رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے لیکن  ایک بار پھر کراچی کنگز کے مقدر میں 42 رنز کی  ہار آئی۔  جس کے بعد کراچی کنگز کے لیے ٹورنامنٹ بے معنی ہوگیاہے۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اس جیت کے بعد 5 میچز کھیل کر 4 جیتی اور 2 ہاری ہے۔ یہ کراچی کنگز کی مسلسل 5 ویں شکست ہے۔ اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے دونوں اوپنرز پاؤل اسٹرلنگ اور الیکس ہالز نے پھر تباہی مچادی۔ دونوں اوپنرز محتاط ہو کر تو کھیلے لیکن پاور پلے میں کوئی وکٹ دینے پر کراچی کنگز کو آمادہ نہ ہوئے۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلا نقصان  الیکس ہالز کی صورت میں اٹھانا پڑا جس کے بعد پاؤل اسٹرلنگ بھی 39 رنز بنا کر ساتھ چھوڑ گئے۔ اس مرحلے پر شاداب خان اور منرو نے تیز رفتاری کے ساتھ رنز بنانے کی جدوجہد جاری رکھی۔ شاداب خان 34 رنز بنا کر ڈریسنگ روم جانے پر مجبور ہوئے جبکہ منرو کی اننگ کا خآتمہ 33 رنز پر ہوا۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

آصف علی نے 10 رنز جوڑے جبکہ آخری لمحات میں اعظم خان نے صرف 7 گیندوں پر 16 رنز کی تیز رفتار اننگ کھیل کر اسکور کو 6 وکٹوں کے نقصان پر 177 تک پہنچادیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے کرس جورڈن نے 2 جبکہ عماد وسیم،عثمان شنواری،عمید آصف اور محمد نبی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پیر کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر
Tags: بابراعظمپی ایس ایل 7شاداب خانکراچی کنگز
Previous Post

لتا منگیشکر کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

Next Post

بھارتی انتہا پسندوں کا نیا شوشا، شاہ رخ خان پر لتا پر تھوکنے کا الزام

Next Post
بھارتی انتہا پسندوں کا نیا شوشا، شاہ رخ خان پر لتا  پر تھوکنے کا الزام

بھارتی انتہا پسندوں کا نیا شوشا، شاہ رخ خان پر لتا پر تھوکنے کا الزام

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist