تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کامیلا ہیرس کا انٹرویو لینے والی خواتین ٹی وی میزبانوں کے مثبت ٹیسٹ آنے پر کھلبلی

by ویب ڈیسک
ستمبر 25, 2021
کامیلا ہیرس کا انٹرویو لینے والی خواتین ٹی وی میزبانوں کے مثبت ٹیسٹ آنے پر کھلبلی
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی نائب صدر کامیلا ہیرس کو ’دی ویو‘ نامی چینل نے انٹرویو دینے کے لیے اسٹوڈیو مہمان مدعو کیا تھا لیکن سیٹ پر اُس وقت بھگڈر مچ گئی جب پروگرام شروع کرنے سے چند لمحے پہلے پتا چلا کہ شریک میزبان سنی ہوسٹن اور مہمان میزبان انا نوارو کے کورونا کے مثبت ٹیسٹ آئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں کامیلا ہیرس کا براہ راست نشر ہونے والا انٹرویو طے شدہ وقت پر نہ ہوسکا جبکہ سنی ہوسٹن اور انا نوارو سے کہا گیا کہ وہ اسٹوڈیو سے باہر جاسکتی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں نے ویکسین کرارکھی ہے لیکن اس کے باوجود اِن کے مثبت ٹیسٹ آئے۔ کامیلا ہیرس جو اسٹوڈیو میں پہنچنے ہی والی تھیں، جب انہیں اس کی خبر ملی تو انہیں ’دی ویو‘ کے اسٹوڈیو کے بجائے ’اے بی سی اسٹوڈیو‘ کے ایک کمرے میں بٹھا یا گیا، جس کی امریکی نائب صدر کے عملے نے بھرپور جانچ پڑتال کی۔ اس موقع پر شریک میزبان جوئے بہار اور سارہ ہینس سیٹ پر رہیں جنہوں نے اس انکشاف کے بعد  فوراً ہی پروگرام میں وقفے کا اعلان کیا تھا ۔  کامیلا ہیرس کو آن لائن لے کر یہ انٹرویو مکمل کیا گیا۔ جس میں انہوں نے میزبانوں کے ہی نہیں اسٹوڈیو میں موجود مہمانوں کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیے۔ اس ساری ہڑبونگ میں کامیلا ہیرس کا انٹرویو تاخیر کا شکار ہوا۔

بشکریہ سوشل میڈیا

پروگرام کے دوران امریکی نائب صدر کامیلا ہیرس نے اعتراف کیا کہ سنی ہوسٹن اور انا نوارو مضبوط اعصاب کی حامل ہیں۔ یقین ہے کہ وہ اس مشکل سے نجات پالیں گی ، جانتی ہوں کہ وہ ٹھیک ہیں ۔ پروگرام میں شریک میزبان جوئے بہار اور سارہ ہینس سے  بھی کہا گیا کہ وہ اپنے کورونا ٹیسٹ کرائیں، کیونکہ وہ اسی میز پر تھیں جہاں سنی ہوسٹن اور انا نوارو بیٹھی  تھیں۔

.@VP Harris: "Sunny [Hostin] and Ana [Navarro] are strong women and I know they’re fine, but it really also does speak to the fact that they’re vaccinated and vaccines really make all the difference because otherwise we would be concerned about hospitalization and worse.” pic.twitter.com/m5NMwT5dk8

— The View (@TheView) September 24, 2021

Previous Post

آبادی بڑھائیں اور مراعات پائیں

Next Post

افغانستان کے معاملے پر تعریف کے بجائے الزام لگائے جاتے ہیں، وزیراعظم عمران خان

Next Post
افغانستان کے معاملے پر تعریف کے بجائے الزام لگائے جاتے ہیں، وزیراعظم عمران خان

افغانستان کے معاملے پر تعریف کے بجائے الزام لگائے جاتے ہیں، وزیراعظم عمران خان

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist