تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

چانسلر شپ کے بعد انگیلا میرکل کہاں مصروف ہیں؟

by ویب ڈیسک
دسمبر 11, 2021
چانسلر شپ کے بعد انگیلا میرکل کہاں مصروف ہیں؟
Share on FacebookShare on Twitter

سابقہ  جرمن  چانسلر انگیلا میرکل جن پر اقتدار کی دیوی 16 برسوں سے بھی  زیادہ  مہربان رہی بلا آخر  آٹھ  دسمبر کو  ان کے  اقتدار کا سورج   غروب ہوگیا اور جرمنی حکومت کی باگ دوڑ چانسلر اولاف شولز کو دے دی گئی۔ سیاست سے کنارہ کش ہونے کے بعد انگیلا میرکل کی مصروفیات کیا ہونگی؟ اس سے متعلق کئی خبریں زیر گردش ہے جہاں یہ بھی خبر آرہی ہے کہ وہ اپنی سیاسی سوانح حیات میں ایک کتاب لکھے گی، جمعہ کو ان کے سیاسی مشیر  بیٹ بومن نے اعلان کیا کہ وہ  اور میرکل مل کر  ایک کتاب لکھیں گے جو  سابق جرمن چانسلر کی  سیاسی یاد داشت  پر  ہوگی۔  بیٹ بومن نے جرمن میگزین  کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ  میر کیل اپنی کتاب میں اپنے ان اہم سیاسی  فیصلوں پر روشنی ڈالیں گی  جو  انھوں نے اپنے  اقتدار کے دنوں میں کیے۔ خاص  طور پر وہ فیصلے جن کا  تعلق جرمنی  میں ان کے دور میں آنے والے مالی مشکلات،  ریفیوجی کرائسز اور کویڈ کے دور میں لیے گئے فیصلوں پر کتاب ہوگی۔

Deutschland Bundestag | Vereidigung Olaf Scholz
بشکریہ ڈی ڈبلیو

انگیلا میرکل کون تھیں؟

انگیلا میرکل کو ماں اور یورپ کی ملکہ کے نام سے پکارا جاتا ہے، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہں نے جرمن بحرانوں کا بہت احسن طریقے سے سامنا کیا۔ انجیلا میرکل کے دور اقتدار کا آغاز 2005 میں ہوا جبکہ 13 برس بعد انہوں نے اپنی قدامت پسند سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انگیلا کو روسی  صدر ولدیامیر  پیوٹین سے سیاسی طور پر قریب سمجھا جاتا تھا۔ ڈی ڈبلیو کی رپورٹس کے مطابق انگیلا مرکل نے کئی بین الاقوامی بحرانوں میں جرمنی کی قیادت کی۔ ان کے دور اقتدار میں جرمنی کو سنہ 2008 کے عالمی مالی بحران سے لے کر 2015 میں پناہ گزینوں کے بحران اور برطانیہ کے بریگزٹ جیسے پیچیدہ معاملات اور کورونا وائرس کی وبا جیسے چیلنجز سامنا رہا۔

German Chancellor Angela Merkel bows out after 16 years - Los Angeles Times
لاس اینجلس ٹائمز
Previous Post

کیا دنیا کے دولت مند شخص ایلون مسک نوکری کو الوداع کہہ رہے ہیں؟

Next Post

چین میں سرخ رنگ کا مطلب کیا ہے؟

Next Post
چین میں سرخ رنگ کا مطلب کیا ہے؟

چین میں سرخ رنگ کا مطلب کیا ہے؟

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist