تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پہلے ایشزٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جیت، نتھن لیون کی 400وکٹوں کا ہدف

by ویب ڈیسک
دسمبر 11, 2021
پہلے ایشزٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جیت، نتھن لیون کی 400وکٹوں کا ہدف
Share on FacebookShare on Twitter

برسبین میں کھیلے جانے والے اس ٹیسٹ میں انگلینڈ کی دوسری اننگ  چوتھے دن ہی 297رنز پر سمٹ گئی۔ کپتان جو روٹ نے 89رنز بنا کر آسٹریلوی بالرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ وہیں ڈیوڈ میلان نے بھی 82رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ لیکن مہمان بلے باز وکٹ پر جم نہ سکے۔ پہلی اننگ میں 147رنز پر ڈھیر ہونے والی انگلش ٹیم کے دوسری اننگ میں 297رنز پر آؤٹ ہوجانے کے بعد اسے آسٹریلیا کے 425رنز کے جواب میں صرف19رنز کی سبقت حاصل رہی۔ جو میزبان ٹیم نے صرف ایک وکٹ کھو کر بنالیے۔

بشکریہ آئی سی سی

میچ کی خاص بات آسٹریلوی اسپنر نتھن لیون کی 91رنز دے کر 4کھلاڑیوں کا شکار رہی۔ وہیں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 400کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا سنگ میل بھی عبور کیا۔ نتھن لیون ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے 17ویں بالر ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔

بشکریہ آئی سی سی

شین وارن اور میگراتھ کے بعد تیسرے بالر جو 400وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ سرانجام کرچکے ہیں۔ 152رنز کی خوبصورت اننگ کھیلنے پر آسٹریلوی بلے باز ٹریوز ہیڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس جیت کے بعد آسٹریلیا نے 5میچوں کی ایشز سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

بشکریہ آئی سی سی

اس کامیابی کے بعد آسٹریلیا آئی سی سی ٹیسٹ چمپین شپ میں اب دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے، جبکہ پاکستانی ٹیم کھسک کر تیسرے اسی طرح پہلی پوزیشن پر سری لنکا برقرار ہے۔آسٹریلیا اور انگلینڈکے درمیان اب دوسرا ٹیسٹ 16دسمبر کو ایڈیلیڈ میں ہوگا۔ میچ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ڈے اینڈ نائٹ ہے۔

بشکریہ آئی سی سی
Tags: آسٹریلیاانگلینڈایشز
Previous Post

مریم نواز کی پروقار اور خوبصورت تصویر اور صارفین کا ردعمل

Next Post

سلمان خان کے ریاض کنسرٹ میں 80ہزار پرستاروں کی شرکت

Next Post
سلمان خان کے ریاض کنسرٹ میں 80ہزار پرستاروں کی شرکت

سلمان خان کے ریاض کنسرٹ میں 80ہزار پرستاروں کی شرکت

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist