تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان کا برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ

by ویب ڈیسک
دسمبر 4, 2025
shahzad
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی سے متعلق اہم دستاویزات برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کر دیں۔ اس حوالے سے محسن نقوی سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں پاک-برطانیہ تعلقات، باہمی تعاون اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ بیرونِ ملک بیٹھ کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کو جلد واپس لانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی فوری حوالگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں اور ان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان آزادیِ اظہار پر مکمل یقین رکھتا ہے، تاہم جھوٹی خبروں اور من گھڑت پروپیگنڈے کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ بیرون ملک بیٹھ کر ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹا بیانیہ پھیلانا اور ہرزہ سرائی کسی بھی ملک کے قوانین کے تحت ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف مہم میں ملوث عناصر کی واپسی کے لیے برطانیہ کے مکمل تعاون کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کے ذریعے بھی ان افراد کی حوالگی کا باقاعدہ اور قانونی عمل شروع کر دیا ہے۔

Previous Post

آسٹریلوی فاسٹ بولرمچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

Next Post

کراچی کی 20 اہم شاہراہوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی

Next Post
کراچی کی 11 اہم مرکزی شاہراہوں پر آٹو رکشوں پر پابندی

کراچی کی 20 اہم شاہراہوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist