تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان سپر لیگ 7 کا آغاز جمعرات سے ہوگا

by ویب ڈیسک
جنوری 26, 2022
پاکستان سپر لیگ  7 کا آغاز جمعرات سے ہوگا
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے ہوگا، جہاں ایک مختصر افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور میزبان کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔  بحیثیت کپتان کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ  20، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل فتوحات سمیٹنے والے بابر اعظم ایونٹ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ان کے مدمقابل قومی کرکٹ ٹیم میں ان کے ساتھی اوپنر اور کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے محمد رضوان ہوں گے، جو ملتان سلطانز کی قیادت کرتے ہوئے اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

این سی او سی کی ہدایات کے مطابق لیگ کے کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے جبکہ لاہور میں شیڈول ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے لیے تماشائیوں کی تعداد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔  ایونٹ کا دوسرا میچ اگلے روز پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گاجبکہ تیسرے روز ٹورنامنٹ کا پہلا ڈبل ہیڈر کھیلا جائے گا۔ جہاں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں دن کی روشنی میں جبکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں رات کوبرقی قمقموں کی روشنی میں مدمقابل آئیں گی۔ ایڈیشن 2018 سے لاہور قلندرز کا حصہ بننے والے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں پہلی مرتبہ اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

سرفراز احمد مسلسل ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے۔ وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اب تک ایچ بی ایل پی ایس ایل کا کوئی میچ نہیں چھوڑا۔

بشکریہ ٹوئٹر

ایونٹ میں  اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان جبکہ پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کریں گے۔  ایونٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا، جہاں کُل 15 میچز کھیلے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں شامل 19 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل کے فاتحین کی گزشتہ 6سالہ تاریخ پر رقم ڈالی جائے تو لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 2016 میں کھیلا گیا جو اسلام آباد یونائیٹڈ  نے جیتا۔دوسرے ایڈیشن کی فاتح پشاور زلمی  ٹھہری۔ تیسرے ایڈیشن میں ایک مرتبہ پھر اسلام آباد یونائیٹڈ نے فتح سمیٹی۔ ایڈیشن 2019 کی فاتح کوئٹہ گلیڈی  ایٹرز ، 2020 کی کراچی کنگز  رہی جبکہ ملتان سلطانز ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

پی سی بی نے  پی ایس ایل 7 میں آئی سی سی کی تازہ ترین پلیئنگ کنڈیشنز لاگو کی ہیں: جس کے تحت  فیلڈنگ سائیڈ پر لازم  ہے کہ وہ اننگ کے 19 اوورز مقررہ وقت میں مکمل کرے بصورت دیگر میچ کے آخری اوور کے لیے اس ٹیم پر 30-یارڈ کے سرکل کے باہر ایک کھلاڑی کم کھڑا کرنے کی شرط لاگو ہوگی۔اس کے علاوہ کسی ٹیم کے کم ازکم 13 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آجائیں تو اس ٹیم کا میچ نہیں رکے گا۔  پاکستان میں بسنے والے کرکٹ فینز پی ٹی وی اسپورٹس اور اے اسپورٹس پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے میچز براہ راست ملاحظہ فرماسکتے ہیں۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

اسی طرح مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں موجود فینز اتصالات، کیریبین سرزمین میں  فلو اسپورٹس ، نیوزی لینڈ میں اسکائی این زیڈ ، برطانیہ میں اسکائی اسپورٹس ،آسٹریلیا میں فوکس اسپورٹس،  پاکستان کے علاوہ پورے جنوبی ایشیا ء میں سونی ، سب صحارا افریقہ میں سپر اسپورٹس اور شمالی امریکہ میں ولو ٹی وی  پر پی ایس ایل 7 کی نشریات براہ راست دیکھ سکیں گے۔ پاکستان میں لائیواسٹریم کے حقوق دراز ایپ نے خرید رکھے ہیں۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

دوسری جانب پی سی بی نےاو ٹی ٹی صارفین کے لیے  آئی سی سی ٹی وی اور ٹیمپاڈ ٹی وی سے بھی  معاہدہ کرلیا ہے۔ ان دونوں پلیٹ فارمز کو مندرجہ ذیل علاقوں میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی لائیو اسٹریمنگ کی اجازت ہوگی:

کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کیا کہتے ہیں

 کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انہیں پہلی مرتبہ فرنچائز کرکٹ میں کپتانی کا موقع مل رہا ہے، یہ ایک اہم ذمہ داری ہے اور وہ اسے بھرپور انداز میں ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔ بابراعظم نے کہا کہ ملتان سلطانزایونٹ کی دفاعی چیمپئن اور  ایک سخت حریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں فینز کی دلچسپی دیدنی ہوتی ہے، امید ہے دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سنسنی خیز ہوگا۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

انہوں نے کہا کہ پیٹر موریس ایک منجھے ہو ئے کوچ ہیں، پلاننگ کے حوالے سے ان کے ساتھ اچھی بات چیت ہو ئی ہے، اس سیزن میں کراچی کنگز بہتر کھیل پیش کرے گی۔

محمد رضوان، کپتان ملتان سلطانز کے خیالات: 

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے  کہ ان کی ٹیم ایچ بی ایل  پی ایس ایل میں اعزاز کاکامیابی سے دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور سلطانز کا اسکواڈ اسی سوچ کے ساتھ لیگ کے افتتاحی میچ سے میدان میں اترے گا۔  محمد رضوان نے کہا کہ بلاشبہ ملتان سلطانز نے ایڈیشن 2021 میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا مگر وہ اب ماضی ہوچکا ہے اور یہ ایک نیا سال ہے، یہاں نیا میدان ہے اور نئے کھلاڑی، انہوں نے ایونٹ کے کامیاب دفاع کے لیے ایک نئی اور مختلف سوچ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔

بشکریہ ٹوئٹر

محمد رضوان نے کہا کہ بابراعظم دنیا کے بہترین بیٹر اور کپتان ہیں۔ ان کی قیادت میں کراچی کنگزکی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی مکمل اہلیت رکھتی ہے۔ امیدہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین بہترین کرکٹ میچ سے لیگ کا آغاز ہوگا۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر
Tags: بابراعظمپی ایس ایلسرفراز احمدکراچی کنگزمحمد رضوانملتان سلطانز
Previous Post

Bhai Ke Reviews| Episode 33

Next Post

شاہ رخ جتوئی جیل میں ہیں یا کہیں اور؟ سپریم کورٹ

Next Post
شاہ رخ جتوئی جیل میں ہیں یا کہیں اور؟ سپریم کورٹ

شاہ رخ جتوئی جیل میں ہیں یا کہیں اور؟ سپریم کورٹ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist