تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان بذریعہ ایران ترکی ٹرین سروس بحال

by ویب ڈیسک
دسمبر 22, 2021
پاکستان بذریعہ ایران ترکی ٹرین سروس بحال

بشکریہ گلف نیوز

Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان،ایران اور ترکی  کے درمیان کارگو ٹرین سروس بحال ہوگئی جو سامان کی ترسیل کے لیے استعمال کی جائے گی۔ منگل کے روز ٹرین سروس کا باقائدہ  آغاز کردیا  گیا جو روزانہ اسلام آباد کے مرگلہ ٹرین اسٹیشن سے، تہران اور  پھر وہاں سے مزید آگے استنبول جائے گی۔  اس عمل سے پاکستانی درآمدات کو بڑھانے میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی اور ساتھ ساتھ جو برآمدات کی مد میں پاکستان کو اضافی لاگت سے بچنے کا موقع ملے گا۔ وزیر اعظم کیے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے اس ٹرین سروس کے آغاز پر ملکی معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے، انہوں امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹرین سروس سے علاقائی تجارت مزید پروان چڑھے گی۔ سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر ریلوے اعظم سواتی سمیت ایران، ترکی، قازقستان، ازبیکستان کے سفیر بھی تھے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر یہ ٹرین سروس کامیاب ہوجاتی ہے تو یورپ تک بھی با آسانی رسائی ممکن ہوجائے گئی۔ ترکی کے پاکستان میں سفیر مصطفی یردگل جنہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد یہ سروس یورپ میں بھی جگہ بنائے گی۔

بشکریہ گلف نیوز

آئی ٹی آئی ٹروین سروس چلانے میں کس کا اہم کردار؟ 

اس ٹرین کو  چلانے میں ایکنومک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) نے بہت کلیدی کردار ادا کیا  جو کہ  1985  میں قائم کی گئی، جو ایران،  ترکی اور پاکستانی حکومت کے مابین معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے فیصلے کرتی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ بدلتے ہوئے جیو اسٹراٹیجک حالات میں آئی  ٹی آئی ٹرین سروس کامیاب ہوسکتی ہے۔

ٹرین سروس کی خصوصیات کیا ہیں؟

موجودہ معاہدے کے مطابق ٹرین میں 750  گروس ٹن کے سامان رکھنے کی گنجائش ہوگی جبکہ ٹرین کی  لمبائی 420 میٹر تک ہوگی۔ اسلام آباداسٹیشن سے زاہدان، تبریز(ایران) تک کا سفر 90 گھنٹے تک متوقع ہے جو لگ بھگ  چار روز بنتے ہیں اور زاہدان، تبریز سے استنبول کے ڈرینس کاپیکوئے تک کا سفر 135 گھنٹے تک متوقع ہے۔

Tags: آئی ٹی آئی ٹرین سروسایرانپاکستانترکیٹرین سروسشاہ محمود قریشی
Previous Post

دنیا کا پہلا موبائل ٹیکسٹ ایک لاکھ20 ہزار یورو میں نیلام

Next Post

اور اب ’ حیدرآباد دکن ’ کا نام ’ بھاگیہ نگر‘ رکھنے کا منصوبہ

Next Post
اور اب ’ حیدرآباد دکن ’ کا نام ’ بھاگیہ نگر‘ رکھنے کا منصوبہ

اور اب ’ حیدرآباد دکن ’ کا نام ’ بھاگیہ نگر‘ رکھنے کا منصوبہ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist