تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نیوز روم سے نیوز اینکرز کی بریکنگ نیوز

by ویب ڈیسک
مارچ 3, 2022
نیوز روم سے نیوز اینکرز کی بریکنگ نیوز
Share on FacebookShare on Twitter

سوشل میڈیا پر اس وقت دن 4 دن پرانی ٹک ٹاک کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کوئی ٹک ٹاکرز نہیں بلکہ نجی ٹی وی چینل کے دو اینکرز ہیں۔ جس میں سرخ لباس میں ملبوس  خاتون اینکراسٹوڈیو میں بھارتی گانے” دل پہ میرے تیرا اختیار ہوا ہے ایسا لگ رہا ہے جیسے پیار ہوا ہے ” پر ادائیں دکھاتے ہوئے کرسی سے اٹھتی ہیں تو اگلے ہی سکینڈ مرد اینکر بھی ان کی جانب بڑھتا ہےاور پھر دونوں ہی ایک دوسرے کے دلوں کو چرانے کی جستجو میں مگن ہوجاتے ہیں۔

بظاہر یہ لگا کہ یہ کسی فلم کا منظر ہو۔ جس پر سوشل میڈیا پر جہاں تنقید ہورہی ہے وہی کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں نے خبروں کے بوجھل اور تھکا دینے والے انبار میں کچھ وقت اپنے لیے تفریح کے لیے نکالا ہے لیکن بیشتر کا ماننا ہے کہ صحافت کا ہیڈ کوارٹر نیوز روم کو تصور کیا جاتا ہے اوروہاں بیٹھ کر اس طرح کی غیر ذمے دارانہ اور بازاری انداز پر چینل انتطامیہ کو دونوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

@afaaqrao♬ original sound – Tik Toker

دونوں اینکرز کون ہیں؟

دونوں اینکرز کا تعلق ” کوہ نور چینل ” سے ہے ۔ مرد اینکر راؤ آفاق احمد ہیں جبکہ خاتون ڈاکٹرنبیہ علی خان ہیں۔ دونوں کا موقف ہے کہ ویڈیو صرف اپنے لیے بنائی تھی کیونکہ ٹک ٹاک کا شوق ہے۔بہرحال اندازہ نہیں تھا کہ ویڈیو اس قدر وائرل ہوجائے گی۔ خاتون اینکر نے ویڈیو بنانے کی صفائی دیتے ہوئے کہا دوسرے اینکرز بھی اسٹوڈیوز میں ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہیں پھر اُن پر تنقید کیوں ؟ شہرت کا کوئی لالچ نہیں کیونکہ ہم تو 24 گھنٹے ٹی وی اسکرین پر نظر آتے ہیں۔

خاتون اینکر کے مطابق پسند اور ناپسند کرنے کا حق سب کو ہے لیکن بیشتر کو کسی کی راتوں رات شہر ہضم نہیں ہوتی۔ راؤ آفاق احمد کہتے ہیں کہ ادارے میں ساتھ کام کرنے والے خاندان کی طرح ہوتے ہیں۔ گانے پر بس اداکاری کی ہے اور کچھ نہیں۔ ان کے مطابق ویڈیو جب وائرل ہوئی تو بعد میں انہوں نے معذرت بھی کی کیونکہ کئی نے تنقید کرکے دل آزاری کی، جس سے تکلیف ہوئی۔

@afaaqrao @drnabihaalikhan6 #RaoAfaqAhmad #mediapersonality #Anchor #coanchor #Media ♬ original sound – Nadeem Zaen

ویڈیو کتنی بار دیکھی جاچکی ہے

دونوں نیوز اینکرز کی ٹک ٹاک ویڈیو کو اب تک 11 لاکھ افراد ٹک ٹاک پر دیکھ چکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر یہ ویڈیو زیر گردش ہے، جہاں صارفین سمیت سینئر صحافیوں نے سخت تنقید کی وہیں کچھ صارفین نے اس ویڈیو کو کام کے دوران فارغ اوقات میں ان کا ذاتی شوق قرار دیا۔

Previous Post

یوکرین میں طالب علم نوین کی موت پر مودی مشکل میں

Next Post

نیوز اینکرز کی بھارتی گیت پر ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل

Next Post
نیوز اینکرز کی بھارتی گیت پر ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل

نیوز اینکرز کی بھارتی گیت پر ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist