تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نک نائٹ اور مائیک ہیزمین پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گے

by ویب ڈیسک
جنوری 22, 2022
نک نائٹ اور مائیک ہیزمین پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گے
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27 جنوری سے 27 فروری تک جاری رہنے والی ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے لیے سابق کھلاڑیوں اور ممتاز کمنٹیٹرز سے بھرے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹرز اور معروف کمنٹیٹرز نک نائٹ اور مائیک ہیزمین  پاکستان سپر لیگ میں کمنٹری کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔مائیک ہیزمین حال ہی میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بھی کمنٹری کرنے پاکستان آچکے ہیں۔ ان کے علاوہ انگلینڈ کے سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر ڈیوڈ گاور ایچ بی ایل پی ایس ایل میں دوسری مرتبہ کمنٹری کرنے آرہے ہیں۔ وہ کراچی میں کھیلے جانے والے لیگ کے پہلے مرحلے میں کمنٹری کریں گے۔ ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر ڈینی موریسن قذافی اسٹیڈیم کے کمنٹری باکس میں موجود ہوں گے۔ زمبابوے کی معروف آواز پومی ایمبینگوا بھی لیگ کے پہلے مرحلے کے لیے دستیاب ہوں گے۔  غیرملکی ستاروں کے علاوہ پاکستان کے سابق کرکٹرز اور ممتاز کمنٹیٹرز بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری لائیو ایکشن پر تبصرہ کرنے کے لیے کمنٹری باکس کا حصہ ہوں گے۔  سابق کھلاڑیوں وقار یونس،بازید خان،  ثناء میر، عروج ممتاز، مرینہ اقبال کے علاوہ اردو کمنٹری میں  طارق سعید بھی ہوں گے۔ایونٹ کی کوریج کے دوران 30 ایچ ڈی کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔

بشکریہ ای ایس پی این

اس دوران دنیا بھر موجود ناظرین کے لیے    بگی اور ڈرون کیمرے کےذریعے کرکٹ کے خوبصورت اور دلکش مناظربھی عکس بند کیے جائیں گے۔  پی ایس ایل 7 میں  ایرن ہالینڈ کی بحیثیت پریینٹر لیگ میں واپسی ہوئی ہےجبکہ زینب عباس اور سکندر بخت کی جوڑی پری میچ اور پوسٹ میچ شوز کی میزبانی کرے گی۔  پاکستان میں موجود کرکٹ فینز پی ٹی وی اسپورٹس اور اے اسپورٹس جبکہ شمالی امریکہ میں وِلو ٹی وی، افریقہ میں سپر اسپورٹس، کیریبین میں فلو اسپورٹس، یوکے اور نیوزی لینڈ میں اسکائے اسپورٹس  پر پی ایس ایل 7 کے میچز براہ راست دیکھیں گے۔

بشکریہ پی سی بی
Tags: پی ایس ایل 7
Previous Post

انڈر 19 ورلڈ کپ : پاکستانی بالرزنے پاپا نیو گینوا کا جلوس نکال دیا

Next Post

محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا ” پلیئرآف دی ائیر” کا ایوارڈ کیوں ملا؟

Next Post
محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا ” پلیئرآف دی ائیر” کا ایوارڈ کیوں ملا؟

محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا " پلیئرآف دی ائیر" کا ایوارڈ کیوں ملا؟

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist