تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

میسی نے ساتویں بار بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا

by ویب ڈیسک
نومبر 30, 2021
میسی نے ساتویں بار بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا
Share on FacebookShare on Twitter

کچھ عرصے قبل ہی اسپینش کلب بارسلونا کو چھوڑنے والے لیونل میسی نے غیر معمولی چالیس گول اسکور کرکے ریکارڈ ساتویں بار سال کے بہترین کھلاڑی ہونے کا ایوارڈ ‘ بیلن ڈی اور’ اپنے نام کرلیا ہے۔ با وقار ٹرافی بیلن ڈی اور کو حاصل کرنے کی اس ریس میں لیونل میسی نے فٹبال کی دنیا کے معتبر ترین فٹبالر ریال میڈرڈ کے کریم بینزیما اور بائرن میونخ کے لیونڈوسکی  اور کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ میسی نے ووٹنگ میں 613 پوائنٹس حاصل کیے جو کہ رنر اپ بائرن میونخ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیوینڈوسکی سے صرف 33 پوائنٹس زیادہ ہیں۔ بیلن ڈی آر ایوارڈ  کی تقریب میں اسٹرائیکر  لیونڈوسکی دوسرے، چیلسی اور اٹلی کے مڈ  فیلڈر جورجینہو تیسرے اور ریال میڈرڈ کے فرانسیسی اسٹرائیکر کریم بینزیما چوتھے نمبر پر رہے۔

ٹوئٹر

میسی نے2009، 2010، 2011، 2012 اور2015  کی بیلن ڈی آر کی ٹرافیز اپنے نام کی تھیں جبکہ گذشتہ سال جولائی  2019 میں  کوپا امریکہ کے فائنل میں روایتی حریف ارجنٹائن کے ہاتھوں برازیل کی شکست کے ساتھ ہی پہلا بڑا بین الاقوامی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے، لیونل میسی نے سال 2021 میں 40 گول کیے ہیں، انہوں نے28 گول بارسلونا کے لیے، 4 پیرس سینٹ جرمین کے لیے اور 8 ارجنٹینا کے لیےکئے۔

Suarez best assist of all time 😭😭😭😭 #LM7 #Messi #BallonDor2021 pic.twitter.com/Kfh0YeqO1B

— Deepak limbaAA (@deepak_limbaaaa) November 29, 2021

تقریب میں ایوارڈ  وصول کرنے کے بعد میسی کا کہنا تھا کہ یہاں دوبارہ آنا واقعی ناقابل یقین ہے 2019 میں جب آخری مرتبہ  مجھے یہ کوپا امریکہ کا اعزاز ملا تھا تو  میں نے سوچاتھا کہ یہ آخری موقع ہے اب شائد میں کوئی بڑا ایوارڈ نا جیت سکوں۔ میسی کے مطابق فٹبال میں ان کا کیریئر طویل ہے، وہ یہ نہیں جانتے کہ یہ سال زندگی کا بہترین سال ہے یا نہیں لیکن مشکل وقت اور تنقید کے بعد ارجنٹائن کے لیے ٹائٹل کے ساتھ ایک خاص سال ضرور ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Leo Messi (@leomessi)

عظیم فٹبالر نے رواں سال 8 اگست کو 21 سال بعد بارسلونا فٹ بال کلب کو اپنا آخری سلام کہا تھا، انہوں نے اپنی آخری پریس کانفرنس کا آغاز نم آنکھوں اور جذباتی احساسات کے ساتھ کی تھی، انکا کہنا تھا کہ اتنے سالوں کے بعد یہ فیصلہ میرے لیے انتہائی مشکل ہے، میری ساری زندگی بارسلونا کلب کے ساتھ گزری، میں اس فیصلہ کے لیے تیار نہیں تھا تاہم اب مجھے خدا حافظ کہنا پڑرہا ہے، بارسلونا میرا گھر تھا اور ہمیشہ رہے گا۔

Tags: ارجنٹائنبارسلونابیلن ڈی اورفٹباللیونل میسی
Previous Post

بریک اپ کے بعد ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں انٹری

Next Post

دنیا کی انفارمیشن ٹیکنالوجی پر بھارت کا راج کیوں؟

Next Post
دنیا کی انفارمیشن ٹیکنالوجی پر بھارت کا راج کیوں؟

دنیا کی انفارمیشن ٹیکنالوجی پر بھارت کا راج کیوں؟

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist