تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

میری بیٹیوں کی شادی کسی انسان سے کرنا

by ویب ڈیسک
مارچ 17, 2022
میری بیٹیوں کی شادی کسی انسان سے کرنا
Share on FacebookShare on Twitter

یہ ایک ماں کی آرزو ہے، یہ ایک فریاد ہے، اُس بیوی کی جو شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ آگئی تھی۔ جو مقابلہ کرتے کرتے حوصلے پست کرچکی تھی، جس نے تھک ہار کر موت کو گلے لگانے کا فیصلہ کیا۔ رحیم  یار خان کی میری روز، جو خواتین کے خلاف جرائم کی تفتیش کرنے والے پولیس سیل کی انوسٹی گشن آفیسر تھی، خود ڈومیسٹک وائلنس کا شکار ایسی بنی کہ سب کچھ داؤ پر لگا دیا۔

پولیس انسپکٹر میری روز کا شوہر بھی محکمہ پولیس میں تھا۔ ظلم و تشدد کی وہ داستان روز لکھتا جس نے باہمت اور بلند حوصلہ میری روز کے اوسان خطا کردیے تھے۔ دو معصوم سی بیٹیوں کی ماں میری روز تنگ آچکی تھی اور پھر ایک دن اُس نے زندگی کا وہ فیصلہ کیا کہ جس سے کم از کم اسے وحشیانہ تشدد سے نجات مل گئی۔

taar

میری روز نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی لیکن کمرے میں موجود آئنے پر لپ اسٹک سے والدہ کو بس اپنا یہ آخری پیغام دے گئی کہ  دعا کرنا کہ میری جان آسانی سے نکل جائے، میری بیٹیوں کی شادی کسی انسان سے کرانا جو ذمے داری اٹھاسکے۔ میری روز کو اسپتال لا کر زندگی بچانے کی کوشش کی گئی لیکن پولیس کی وردی میں ہی اُس نے جان دے دی، میری روز کے آخری نوٹ سے یہی پتا چلتا ہے کہ اس کی خودکشی کی وجہ گھریلو ناچاقی رہی۔

میری روز کے شوہر سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے لیکن میری روز تو چلی گئی، ایک ایسا پیغام چھوڑ کر جو سمجھنے والوں کے لیے بہت بڑا اشارہ ہے۔

Tags: Marry RoseMary RoseRahimyar Khansub inspector
Previous Post

وزارت مذہبی امور کا رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق اہم اقدام

Next Post

مس ورلڈ 2021 کا ٹائٹل رہا مس پولینڈ کے نام

Next Post
مس ورلڈ 2021 کا ٹائٹل رہا مس پولینڈ کے نام

مس ورلڈ 2021 کا ٹائٹل رہا مس پولینڈ کے نام

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist