تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

معروف فنکار مسعود اختر انتقال کرگئے

by ویب ڈیسک
مارچ 5, 2022
معروف فنکار مسعود اختر انتقال کرگئے
Share on FacebookShare on Twitter

فن اداکاری کا ایک اور چمکتا دمکتا ستارہ غروب ہوگیا ۔ مسعود اختر کے ساتھ ہی ایک عہد تمام ہوا، مسعود اختر ایک ایسے فن کار جنہوں نے کم لیکن معیاری کام کے ذریعے دلوں میں جگہ بنائی، 60 کی دہائی میں فنی سفر کا آغاز ہوا ۔ اور پہلی فلم  سنگدل  1968 میں آئی ۔ جس میں ان کے مدمقابل ندیم تھے لیکن مسعود اختر نے کمال کی اداکاری دکھائی، جس کے بعد ان کا فلمی سفر ایک نئے دور میں داخل ہوا ۔ کبھی سائیڈ ہیرو تو کبھی سولو ہیرو کے طور پر اسکرین پر جلوہ گر ہوئے، فلم ہی نہیں اسٹیج اور پھر ٹی وی ڈراموں میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

ٹی وی ڈراموں میں وہ سوبر قسم کے کردار ادا کرتے لیکن ان میں مسعود اختر کا فن اپنے عروج پر رہا ۔ وہ مکالمات کی ادائیگی اور چہرے کے تاثرات کا استعمال بہترین انداز میں کرتے، بدقسمتی سے چند برسوں پہلے ان کے جواں سال بیٹے پھیپڑوں کے کینسر سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے تو اُن پر غم کا پہاڑ ٹوٹ گیا، دھیرے دھیرے فنی دنیا سے دور ہوتے گئے۔ 2005 میں حکومت نے ان کی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف دی پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔

مسعود اختر نے لگ بھگ ایک سو پینتس فلموں میں اداکاری دکھائی ۔ اسی طرح ٹی وی ڈراموں کی تعداد بھی کچھ اتنی ہی ہے، وہ گزشتہ کئی مہینوں سے خود پیپھڑوں کے کینسر کی جنگ لڑ رہے تھے اور پھر ان کی زندگی کا چراغ گل ہوگیا۔ مسعود اختر آخری بار گلوکار علی ظفر کے ویڈیو گیت میں نظر آئے۔

Previous Post

کراچی کی بس میں مسافر خاتون کو زناٹے دار تھپڑ جڑدیا

Next Post

مسعود اختر، فن کی دنیا کا روشن ستارہ غروب

Next Post
مسعود اختر، فن کی دنیا کا روشن ستارہ غروب

مسعود اختر، فن کی دنیا کا روشن ستارہ غروب

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist