تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مسافر کی جان بچانے والے اہلکار کی واہ واہ

by @dmin11
اگست 20, 2021
مسافر کی جان بچانے والے اہلکار کی واہ واہ
Share on FacebookShare on Twitter

خیر پور ریلوے اسٹیشن کا منظر تھا ، مسافروں سے ٹرین کھچا کھچ بھری تھی ۔ چھتوں تک پر مسافر بیٹھے تھے ۔ ایسے میں دھیرے دھیرے جب ٹرین نے چلنا شروع کیا تو دروازے پر لٹکے ہوئے مسافر کا پیر پھسلا اور بس چند سکینڈز کی دیر تھی کہ وہ ٹرین کے پہیوں تلے کچل کر زندگی سے محروم  ہو سکتا تھا مگر ایسے میں اسٹیشن پر تعینات پولیس اہلکار کی نگاہ اُس پر پڑی تو وہ انتہائی برق رفتاری تک اُس تک پہنچا اور ٹرین کے نیچے جاتے اس مسافر کو پوری قوت سے کھینچ کر نکالا اور یوں زندگی اور موت کی یہ جنگ زندگی نے جیتی اور ہیرو بنا پولیس اہلکار۔

https://taar.tv/wp-content/uploads/2021/08/WhatsApp-Video-2021-08-20-at-2.53.39-PM.mp4

وزیراعظم عمران خان کی شاباش

جمعرات کو وزیراعظم عمران خان نے اس گمنام ہیرو کی پذیرائی کی اور اس کی ہمت اور بہادری کے ساتھ حاضر دماغی پر کھل کر تعریف کی ۔ وزیراعظم عمران خان نے بذریعہ ٹوئٹ لکھا کہ ” یہ وہ مقام ہے جہاں فرض تقدس سے ہمکنار ہوتا ہے۔ عوام الناس کی خدمت کے حوالے سے اس نوجوان سپاہی کا دکھائی دینے والا عزم قابلِ تحسین ہے ۔

 

سوشل میڈیا پر اہلکار کی دھوم

سوشل میڈیا پر اس جرات مند اہلکار کی تو واہ واہ ہونی تھی ۔ سندھ حکومت نے بھی سراہا ۔ اور کسی نے اہلکار کو صحیح معنوں میں ّ” سپر ہیرو ” دیا قرار۔ جس نے بجلی کی پھرتی کے ساتھ موت کے منہ میں جاتے اس مسافر کو نکالا۔

https://taar.tv/wp-content/uploads/2021/08/WhatsApp-Video-2021-08-20-at-2.53.05-PM.mp4

آخر یہ اہلکار کون تھا ؟

یہ ” سپر ہیرو ” خیرپور میں تعینات پولیس اہلکار جمیل احمد کلہوڑو ہے۔ جس کا کہنا ہے کہ جان بچانا ہی ہماری اولین ذمہ داری ہے، اپنے فرائض کی ادائیگی میں ہی ٹرین سے گرنے والے شخص کی جان بچائی ہے۔ پولیس اہلکار جمیل احمد کلہوڑو نے یہ بھی کہا کہ 8 محرم الحرام کو خصوصی ڈیوٹی پر ریلوے اسٹیشن پر تعینات تھا۔ ایس ایس پی خیرپور نے ہدایت کی تھی کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ۔ ریلوے اسٹیشن پر میں نے دیکھا کہ ایک شخص اچانک سے ٹرین سے گرگیا، میں نے اپنے فرائض کو ادا کرتے ہوئے اس شخص کی جان بچائی۔

وزیراعظم عمران خان کا ایوارڈ کا اعلان

جمیل احمد کلہوڑو کی اس جانبازی اور بہادری کو ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سراہا گیا، جنہوں نے ایک مرتبہ پھر ٹوئٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس فرض شناسی کا مظاہرپ کرنے  پر جمیل احمد کلہوڑو کو 23 مارچ کے یوم پاکستان کے موقع پر اعزاز سے نوازا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر سورۃ المائدہ کی آیت کا ترجمہ بھی پوسٹ کیا جس کا مفہوم یہ ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔

Tags: FEATUREDJAMEEL AHMEDKHAIRPURPOLICEMANRAILWAY
Previous Post

امریکی طیارے سے گرنے والے 2افراد کی شناخت

Next Post

روسی تفتیش کار حسینہ اور مجرم کی محبت کی داستان

Next Post
روسی تفتیش کار حسینہ اور مجرم کی محبت کی داستان

روسی تفتیش کار حسینہ اور مجرم کی محبت کی داستان

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist