تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

محمد رضوان ۔۔۔ کرکٹ سب کے لئے لیکن تکیہ اپنا اپنا

by ویب ڈیسک
نومبر 15, 2021
محمد رضوان ۔۔۔ کرکٹ سب کے لئے لیکن تکیہ اپنا اپنا
Share on FacebookShare on Twitter

عام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ گھر کے علاوہ اگر کہیں اور سوئیں تو انہیں فوری طور پر پرسکون نیند میں خلل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کسی کو ماحول راس نہیں آتا تو کوئی آب و ہوا اور موسم کی تبدیلی سے نیند خراب کر بیٹھتے ہیں۔ البتہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جنھیں ماحول اور موسم سے زیادہ بستر اور تکیہ بدلنے کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔

بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

حال ہی میں ایسی صورتحال قومی کرکٹر محمد رضوان کے ساتھ  دیکھنے کو ملی جو میدان کے علاوہ جہاں بھی جاتے اپنے تکئے کے ساتھ دِکھتے۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد قومی ٹیم اگلی سیریز کے لیے بنگلہ دیش پہنچی ہے جہاں وہ ٹیسٹ اور دوطرفہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلے گی۔ دبئی سے ڈھاکا روانگی سے قبل محمد رضوان ہوٹل کے باہر ساتھ اپنا تکیہ بھی اٹھائے ہوئے نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے اسکی وجہ جاننی چاہی جس پر پی سی بی حکام نے تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ محمد رضوان اپنے آرام اور کمفرٹ کی وجہ سے ذاتی تکیہ ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے ہیں اور کسی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ وہ جب بھی کسی بھی کرکٹ سیریز کے لیے روانہ ہوتے ہیں تو کچھ رکھیں نہ رکھیں اپنا تکیہ ساتھ رکھنا ہرگز نہیں بھولتے۔

اسنیپ شاٹ

دیکھنے والوں کو یہ ایک غیر معمولی بات معلوم ہوتی ہے اور دیکھنے میں عجیب بھی لگتی ہے لیکن انسانی نفسیات کے ماہرین مطابق یہ ہر انسان کا ایک کمفرٹ زون ہوتا ہے، خود کو پر سکون رکھنے کا لیول اور طریقہ بھی مختلف ہوتا ہے۔ کسی کو شور اور بہت زیادہ سامان کے ساتھ رہنے میں گھبراہٹ ہوتی ہے تو کوئی کسی سے اپنے جوتے اور کپڑے شئیر کرنا پسند نہیں کرتا۔ اکثر لوگ پبلک پلیسس میں اپنی کرسی ساتھ ساتھ اٹھائے پھرتے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جو کسی بینچ یا گھاس پر بیٹھنے کے بجائے اپنی کرسی پر ہی بیٹھنے میں سکون محسوس کرتے ہیں۔ ماہرین کے بقول اسے ہرگز بیماری نہ سمجھا جائے۔ بلکہ یہ مخصوص شخصیات کی دماغ کی حساسیت اور ان کے مزاج کا ایک جگہ پر رک جانا ہے۔ ایسے لوگوں کی زندگی میں عام طور پر ہر چیز محدود اور مخصوص ہوتی ہےاور وہ صرف اُنہی لوگوں سے ملتے ہیں جن سے وہ مانوس ہوں۔

تکیے کے حوالے سے ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس پر ٹھیک سے سونے کا مطلب ہے کہ آپکی گردن، پٹھوں اور ریڑھ کی ہڈی کو گھنٹوں ایک ایسی آرام اور مستحکم پوزیشن ملے جس سے آپ اگلے دن کے لئے خود کو طویل وقت تک کام کرنے کے قابل بناسکیں۔۔ روئی یا پروں جس مواد سے بھی تکیا بنایا جاتا ہے اس کی کوالٹی ، اس کی شکل اور اس پر سر کس پوزیشن میں رکھا جارہا ہے یہ سب بہت اہم ہے۔ اس سے دماغ میں خون کی صحیح گردش اور جسم میں آرام کے احساس کو تقویت ملتی ہے۔ لہذا اگر آپ کسی ایک تکئے سے مانوس ہوچکے ہیں اور اس پر سونا آپ کو اچھا لگتا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ اپنا دن ، مزاج اور موڈ خراب کرنے کے بجائے اس تکیے کو اپنے ساتھ رکھیں، خواہ اسکے لئے چار باتیں ہی سننے کو کیوں نہ ملیں۔

محمد رضوان بھی جس تکیے پر خود کو پر سکون محسوس کرتے ہیں انہیں اس تکیے کے علاوہ کسی اور تکیے پر نیند نہیں آتی م یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے تکیے کو ہر جگہ ساتھ ساتھ لئے پھرتے ہیں، کسی کا انکے ٹوکنا اور مذاق اڑانا بھی عجیب نہیں لگتا کیوں کہ اس سے زیادہ پیاری انھیں اپنی نیند اور سکون قلب ہے۔

سوشل میڈیا
Tags: پی سی بیتکیہٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپمحمد رضوان
Previous Post

آسٹریلیا نیا عالمی چمپیئن، بابراعظم کے ساتھ آئی سی سی کا متعصبانہ رویہ

Next Post

جواد احمد نے ’ہمیں تم سے پیار ہے‘ کیوں بنایا تھا؟

Next Post
جواد احمد نے ’ہمیں تم سے پیار ہے‘ کیوں بنایا تھا؟

جواد احمد نے ’ہمیں تم سے پیار ہے‘ کیوں بنایا تھا؟

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist