تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ماڈلنگ کی دنیا میں لٹل ماسٹرکی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کی اِنٹری

by ویب ڈیسک
دسمبر 9, 2021
ماڈلنگ کی دنیا میں لٹل ماسٹرکی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کی اِنٹری
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کے صف اول کے کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے شوبز سے ناطہ  جوڑ لیا ہے۔ سارہ ابتدائی طور ماڈلنگ کررہی ہیں جبکہ آگے انکا ایکٹنگ کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کا ارادہ ہے۔ سارہ نے اپنی پہلی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ حالانکہ وہ ماضی میں بھی اپنے اچھے فیشن سینس کے ساتھ کھینچی گئی تصاویر پوسٹ کرتی رہی ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ سارہ ٹنڈولکر نے ایک مقبول ملبوسات برانڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اس برانڈ کے پرموشن کے لئے انہوں نے اداکارہ بنیتا سندھو اور تانیہ شراف کے ساتھ ماڈلنگ کی۔ گزشتہ چند ہفتوں سے سارہ جَم میں ورک آوٹ کے دوران کی تصاویر تواتر کے ساتھ پوسٹ کررہی تھیں جس سے یہ ظاہر ہورہا تھا کہ وہ کسی خاص مشن پر ہیں۔ 15 لاکھ انسٹا فالورز کے ساتھ ان کی ہر نئی تصویر کو لاکھوں لائکس بھی مل رہے تھے۔ سارہ ٹنڈولکر نے اسکول کی تعلیم ممبئی کے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول سے حاصل کی اور یونیورسٹی کالج لندن سے گریجویٹ ہیں۔ سارہ کو بھی اپنے والد کی طرح کرکٹ سے لگاؤ ہے، بچپن میں پھولے پھولے گالوں والی سارہ اپنے والدکے میچ کے دوران ہمیشہ اسٹیڈیم میں موجود ہوتی تھیں اور خوب ذوق وشوق سے میچ دیکھا کرتی تھیں۔

بشکریہ ٹوئٹر

سال 2018 میں سارہ کو شادی نہ کرنے کی صورت میں اغوا کی دھمکی ملی تھیں جس کے بعد اُس شخص کو گرفتار کرلیا گیا تھا، یہ اجنبی شخص فون پر دھمکیاں دے رہاتھا کہ وہ سارہ سے محبت کرتا ہے اور اگر سارہ نےاس سے شادی نہ کی تو وہ اسے اغوا کرلے گا۔ دھمکی آمیز ٹیلی فون کالز کا سلسلہ ناقابل برداشت ہوا تو ٹنڈولکر نے اس شخص کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرادی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ تفتیش کے دوران دیب کمار نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سارہ کو پہلی بار ٹی وی پرایک میچ کے دوران دیکھا تھا اور دیکھتے ہی اس کی محبت میں گرفتار ہوگیا اور سارہ سے شادی کرنے کا  فیصلہ کرلیا۔

بشکریہ ٹوئٹر
Tags: Sara Tendulkarسارہ ٹنڈولکرسچن ٹنڈولکر
Previous Post

نیوزی لینڈ میں 2025تک کوئی سگریٹ نہیں استعمال کرے گا

Next Post

ارسلان ایش کی ایک اور بڑی کامیابی

Next Post
ارسلان ایش کی ایک اور بڑی کامیابی

ارسلان ایش کی ایک اور بڑی کامیابی

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist